Sunday January 19, 2025

گرمی کو کہیں بائے بائے ، پاکستان کےکس شہر میں آج سے مسلسل زبردست موسلا دھار بارشیں ہونے والی ہیں ؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد :گرمی کو کہیں بائے بائے ، پاکستان کےکس شہر میں آج سے مسلسل زبردست موسلا دھار بارشیں ہونے والی ہیں ؟ اعلان کر دیا گیا ۔۔۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دوپہر کے وقت تھنڈر سیلز بننے کا امکان ہے، شہر قائد میں دوپہر اور شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے، کہیں کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بھارتی گجرات اور راجستھان کے قریب ہوا کا کم دباؤ اب بھی موجود ہے، بحیرہ عرب میں 5000 فٹ کی بلندی پر ہواؤں کی گردش موجود ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود سرکولیشن کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں، 17جولائی کی شام سے سمندری ہوائیں بحال ہو سکتی ہیں۔ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں کراچی میں مطلع ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔

سعودی شہری کا قرآن کریم سے عقیدت میں شاندار کارنامہ تبوک کے رہائشی نے سنگ مرمر پر پورا قرآن پاک تحریر کرلیا

پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن عفان حال ہی میں بیٹے کے باپ بنے تھے،بیٹے کی تصویر وائرل

FOLLOW US