Monday January 20, 2025

ملک بھر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگنے کا امکان،ڈیلٹا ویرنٹ ہر ہفتے تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ کورونا ٹاسک فورسز کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان

اسلام آباد : کورونا ٹاسک فورسز کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا جا سکتا ہے تاہم فوری طور پر اس کا امکان نہیں ہے۔اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی ابھی تک کامیاب رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح 10 سے 50 فیصد کے درمیان ہے اور ہر ہفتے تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا یہ ویرینٹ جہاں بھی پہنچا تیزی سے چھا گیا ہے۔ڈاکٹر عطاالرحمن نے مزید کہا کہ کورونا کے اس ویرینٹ فنگس بھی ہو رہا ہے اور لوگ اپنی آنکھیں کھول رہے ہیں۔کورونا ویکیسن کے ساتھ ایس او پیز کی پاسداری بھی ضروری ہے۔کورونا کی تمام ویکیسن ڈیلٹا اور ڈیلٹا پلس ویرینٹ سے کسی حد تک محفوظ رکھتی تھی تاہم کورونا ہونے کا امکان رہتا ہے۔

پی آئی اے کیلئے فنڈز حاصل کرنے کا نیا منصوبہ سامنے آگیا پی آئی اے کی زمین ، بلڈنگز اور جہازوں کو گروی رکھوایا جائے گا۔ ذرائع

انہوں نے یہ بھی کہا ویرینٹ انسانی ہڈیوں کو متاثر کرنے کے ساتھ پھیپڑوں اور آنتوں پر حملہ کرتا ہے اور تیزی سے جسم کے اندر سرایت کرتا ہے۔کورونا کی نئی اقسام ہر دو سے تین ماہ میں آ رہی ہیں۔خیال رہے کہ کورونا کی چوتھی لہر نے ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 689 ہوگئیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2545 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 336 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 111، سندھ میں 3 لاکھ 51 ہزار 6، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، بلوچستان میں 28 ہزار 588، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 163، اسلام آباد میں 84 ہزار 83 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئے۔

عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی گراوٹ بیشتر شہروں میں قیمت 200 روپے فی کلو کی سطح سے نیچے آگئی

FOLLOW US