Monday January 20, 2025

ذوالفقار علی بھٹو غدار نہیں شہید ہیں ان ہی کی وجہ سے پاکستان آج دنیا کے نقشے پر موجود ہے، تحریک انصاف کے راجہ ریاض نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بیان کی مذمت کر دی

اسلام آباد : تحریک انصاف کے راجہ ریاض نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق بیان کی مذمت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض بھی قومی اسمبلی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بیان پر بول پڑے اور وفاقی وزیر کے بیان کی مذمت کی ۔ راجہ ریاض نے کہا کہ وفاقی وزیر سے کہتا ہوں پیپلز پارٹی کے جو لوگ زندہ ہیں انکے بارے میں جو مرضی کہیں لیکن شہیدوں کو درمیان میں مت لائیں۔ راجہ ریاض نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو غدار نہیں بلکہ شہید ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی۔ یہ ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے جنہوں نے ہمیں ایٹمی قوت بنایا اور اسی وجہ سے پاکستان آج دنیا کے نقشے پر موجود ہے۔

سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے بھی علی امین گنڈاپور کے بیان پر سخت ردعمل دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے والے شہید بھٹو پر پی ٹی آئی کی تنقید گِری ہوئی حرکت ہے۔ ووٹوں کے سوداگر غیر سنجیدہ لوگ مسئلہ کشمیر کا ستیا ناس کررہے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کے ذمے دار کشمیر الیکشن چوری کرنے کیلیے میدان میں اٴْترچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بد زبانی، بد گوئی، بد کلامی اور بد تہذیبی سے عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے آزاد کشمیر میں تقریر کے دوران ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور نوازشریف کو ڈاکو قرار دیا تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر وفاقی وزیر گزشتہ روز سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ اسی وجہ سے بدھ کے روز سینیٹ اجلاس میں بھی کافی گرما گرمی ہوئی، جبکہ پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور اپنے بیان پر معافی مانگیں۔

تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کا بیٹا نقل سے پرچہ دیتے پکڑا گیا ، ویڈیو وائرل طالب علم کو الگ کمرے میں بٹھایا گیا جہاں وہ ٹیچر کی زیر نگرانی بڑے اہتمام کے ساتھ نقل کرتے ہوئے پرچہ دے رہا تھا

FOLLOW US