Monday January 20, 2025

تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کا بیٹا نقل سے پرچہ دیتے پکڑا گیا ، ویڈیو وائرل طالب علم کو الگ کمرے میں بٹھایا گیا جہاں وہ ٹیچر کی زیر نگرانی بڑے اہتمام کے ساتھ نقل کرتے ہوئے پرچہ دے رہا تھا

مالاکنڈ : صوبہ خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کا بیٹا امتحان میں نقل کرتے پکڑا گیا ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علم کو ایک الگ امتحانی کمرے میں بٹھایا گیا جہاں وہ ٹیچر کی زیر نگرانی بڑے اہتمام کے ساتھ نقل کرتے ہوئے پرچہ دے رہا ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے سے کنٹرولر کے بیٹے کی سرعام نقل کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔ ویڈیو سامنے آنے پر صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور ملاکنڈ بورڈ کے کنٹرولر اور نقل پر ان کے بیٹے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ، کنٹرولر کو امتحان اور متعلقہ سپرنٹنڈنٹ کو ڈیوٹی سے الگ کردیا گیا ، مزید کارروائی کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی۔

سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحان کنٹرولر کو مزید کارروائی کیلئے فوری ایجوکیشن ہیڈ آفس میں طلب کیا گیا ہے ، واقعے کی انکوائری شروع ہو چکی ہے اور جلد ہی انہیں مثالی سزا ملے گی ، معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، میرٹ کی بالا دستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ، میڈیا اور ان تمام لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو اس طرح کے کاموں کی نشاندہی کرتے ہیں ، س طرح کے طریقے اپنا کر طلبا اپنے ہی مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں ، یہ انتہائی غیر اخلاقی اور نا قابل برداشت کام ہے ، میرٹ کی بالا دستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

FOLLOW US