Sunday January 19, 2025

اوکاڑہ میں نہر میں پھینک کر قتل کیے جانیوالے کمسن بھائیوں کا واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا ،زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نہر میں پھینک کر قتل کیا

اوکاڑہ : اوکاڑہ میں نہر میں پھینک کر قتل کیے جانیوالے کمسن بھائیوں کا واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا، دونوں بچوں کے ساتھ قتل سے قبل زیادتی کا انکشاف ہوا ہے- تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں نہر میں پھینک کر قتل کیے جانے والے دو کمسن بھائیوں سے بدفعلی کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں کمسن بھائیوں کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان تنویر اور نعمان کے تیسرے ساتھی غفار کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے کمسن بھائیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نہر میں پھینک کر قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ کمسن بھائیوں طلحہ اور احمد علی کے مقدمہ قتل میں زیادتی کی دفعہ بھی لگا دی گئی ہے۔

وہ بھارتی اداکارائیں جو جسم فروشی جیسے جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار ہوچکیں، نام سامنے آگئے

خیال رہے کہ قتل کی لرزہ خیز واردات اوکاڑہ کی رحمان کالونی میں پیش آئی جہاں 18 سالہ نعمان اور 17 سالہ تنویر نے مدرسے سے آنے والے دو بھائیوں 5 سالہ علی اور 11 سالہ طحہ کو اغوا کے بعد قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بچوں کو قتل کرنے کے بعد لاشیں نہر میں پھینک دیں، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا ۔ بچوں کی ماں شدت غم سے نڈھال ہیں۔افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ ملزمان دونوں بھائیوں علی اور طحہ کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جارہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ بچوں کے باپ نے چند روز قبل نعمان کو اپنے گھر آنے سے منع کیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او ساہیوال سے دو بھائیوں کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی۔عثمان بزدار نے آر پی او کو ہدایت کی کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے آر پی او ساہیوال سے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔ملزم کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ آج سے چند روز قبل فیصل آباد میں بھی ایسا ہی خوفناک حادثہ پیش آیا تھا۔

نوجوان صحافی صدیق جان پر تشدد کرنے والے اینکر ارشد شریف اور ان کی ٹیم کو سزا مل گئی

مالکن نے 15 سالہ ملازمہ کو تشدد کے بعد قتل کر دیا اور لاش پنکھے سے لٹکا دی۔ فیصل آباد کی رہائشی عالیزہ کے گھر میں کام کرنیوالی 15 سالہ سائرہ کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ ملازمہ کے انتقال کے بعد والدہ کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بیٹی کی وفات مالکن کے مبینہ تشدد سے ہوئی ۔

FOLLOW US