Sunday January 19, 2025

وہ بھارتی اداکارائیں جو جسم فروشی جیسے جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار ہوچکیں، نام سامنے آگئے

ممبئی: کئی بالی ووڈ اداکارائیں منشیات سمگلنگ اور جسم فروشی جیسے مکروہ دھندوں میں ملوث رہنے کی وجہ سے گرفتار ہو چکی ہیں۔ ویب سائٹ ’بالی ووڈ لائف‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کچھ ایسی ہی اداکاراﺅں کی ایک فہرست بیان کی ہے جو ان شرمناک دھندوں کی وجہ سے جیل کی ہوا کھا چکی ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ ایش انصاری کو 2011ءمیں پولیس نے بھارتی شہر جودھ پور میں گرفتار کیا تھا۔ وہ خواتین سے جسم فروشی کرانے والے ایک گینگ کے ساتھ کام کر رہی تھی۔ اداکارہ بھوانیشوری معروف آئٹم گرل ہے اور بی گریڈ فلموں میں کام کرتی رہی ہے۔ اسے جسم فروشی کا دھندہ کرانے والے گینگ کے ساتھ ملوث ہونے پر چنئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

شہباز شریف نے آرمی چیف سے کہا کہ آپ کی پالیسی متاثر کن ہے، ‏آرمی چیف نے جواب دیا، پالیسی ہماری نہیں عمران خان کی ہے

اداکارہ نیتواگروال کو آندھرا پردیش پولیس نے سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اداکارہ شویتا باسو پرساداس وقت میڈیا کی شہ سرخیوں میں آئی جب پولیس نے اسے جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کیا اور تحقیقات میں معلوم ہوا کہ وہ جسم فروشی کے ایک گینگ سے وابستہ ہے۔ اداکارہ شرلین چوپڑاگرفتار تو کبھی نہیں ہوئی تاہم وہ اپنے انٹرویوز میں اعتراف کر چکی ہے کہ مالی مسائل کی وجہ سے وہ ماضی میں جسم فروشی کرتی رہی ہے۔ تامل اداکارہ کیرولین کو ایک دفعہ پولیس نے ایک 5سٹار ہوٹل میں شرمناک حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد نے مودی کو 2600 کلو وزنی تحفہ بھیج دیا

ساﺅتھ فلم انڈسٹری کی اداکارہ سائرہ بانوبھی 2010ءمیں گرفتار ہو چکی ہیں۔ اداکارہ دویاایک ایسے جسم فروشی کرانے والے گینگ کے ساتھ کام کرتی رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے جو امیر کاروباری افراد اور کرکٹرز کو’سروسز‘ مہیا کرتا تھا۔ اداکارہ مشٹی مکھرجی کو پولیس نے جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کیا تھااور ان کے گھر پر چھاپے کے دوران فحش فلموں کی 25ہزار سی ڈیز برآمد ہوئی تھیں۔ فلموں میں چھوٹے موٹے کردار نبھانے والی اداکارہ سیما کو 2009ءمیں جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اداکارہ سنگیتا بالن بھی جسم فروشی کرانے والے ایک گینگ کا حصہ ہونے پر گرفتار ہو چکی ہیں۔

FOLLOW US