Monday January 20, 2025

پی ڈی ایم ٹھس ہو چکی ہے ،آزادکشمیر کے انتخابات کے بعد صورتحال مزید تبدیل ہو گی۔شیخ رشید

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اگر مشکل وقت آیا تو افواج پاکستان ، حکومت ، اپوزیشن سمیت پوری قوم ایک پیج پر ہو گی ، صورتحال پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہیں پی ڈی ایم ٹھس ہو چکی ہے ،آزادکشمیر کے انتخابات کے بعد صورتحال مزید تبدیل ہو گی۔ پیر کو وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ افغانستان سے اس مرتبہ و ہ حالات نہیں ہوں گے جو پہلے کے ادوار کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ نادرا چیئرمین کو ہدایت کی کہ سارے پاکستان میں نادرا کے دفاتر کے اندر جو گند ہے اسے صاف کیا جائے ۔

نوجوان صحافی صدیق جان پر تشدد کرنے والے اینکر ارشد شریف اور ان کی ٹیم کو سزا مل گئی

انہوںنے کہاکہ کراچی میں پہلے ہی 30 ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جو غلط شناختی کارڈ جاری کرتے تھے، 19 افرادکو معطل کیا گیا ، ضرورت پڑی تو اس معاملے پر جے آئی ٹی بھی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عنقریب ازبکستان کا دورہ کریں گے جہاں دو اہم معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ 5 سے 7 دن کا ویزہ انٹری پر دیاجائےگا۔ لاہور اور تاشقند کے درمیان پی آئی اے کی پراوزیں بھی شروع ہو چکی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔

عید الاضحٰی سے قبل عوام مہنگائی کے طوفان کیلئے تیار ہو جائیں 100روپے کا 5 كلو بکنے والا ٹماٹر یکدم 100روپے كلو تك پہنچ گیا

FOLLOW US