Saturday April 20, 2024

عید الاضحٰی سے قبل عوام مہنگائی کے طوفان کیلئے تیار ہو جائیں 100روپے کا 5 كلو بکنے والا ٹماٹر یکدم 100روپے كلو تك پہنچ گیا

اسلام آباد: 100روپے کا 5 كلو بکنے والا ٹماٹر یکدم 100روپے كلو تك پہنچ گیا، عید الاضحٰی سے قبل لیموں، پیاز، ادرک، گھی سمیت 16اشیا كی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں- تفصیلات کےمطابق عیدِ قربان كی آمد کے ساتھ ہی ٹماٹر، ادرک، لیموں، پیاز، سبز مرچ اور دیگر اشیاكی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں ہیں۔ ٹماٹر جو100روپے كے 5كلو تھے یک دم100روپے كے كلو تك پہنچ گئے جب كہ كہوٹہ شہر میں روزانہ تاجروں سے10 20روپے لیكر ریٹ لسٹ تھما دی جاتی ہے مگر نہ اسكو اویزاں كیا جاتا ہے اور نہ ہی ریٹ لسٹ كے مطابق اشیاءخوردونو ش سبزی فروٹ فروخت كیا جاتا ہے- عید الاضحی کے نزدیک آتے ہی جانوروں كے ساتھ ساتھ ٹماٹر، ادرک، لیموں، پیاز، سبز مرچ اور دیگر اشیا كی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں كرنے لگیں ہیں۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد نے مودی کو 2600 کلو وزنی تحفہ بھیج دیا

چند دن قبل تک 100روپے كے 5 كلو ملنے والے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 5 گنا اضافے کے بعد یک دم100 روپے فی كلو تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ ادرک ، لیموں ، پیاز اور سبز مرچ کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ كہوٹہ شہر میں روزانہ تاجروں سے دس 20 روپے لے کر ریٹ لسٹ تھما دی جاتی ہے، مگر اسے کہیں آویزاں نہیں کیا جاتا ہے اور ہی اس ریٹ لسٹ کے مطابق پھل، سبزی اور دیگر اشیائے خورد و نوش فروخت کی جاتی ہیں۔ ملک میں کیلے 16 روپے مہنگے ہوکر 120 روپے فی درجن ، آلو 3 روپے مہنگے ہوکر 56 روپے کلو ، ٹماٹر کی قیمت 7روپے بڑھ کر 55 روپے فی کلو رہی ، کراچی میں دہی بھی سب سے مہنگا 200 روپے کلو تک پہنچ گیا ، مختلف شہروں میں دودھ کے دام 130 روپے فی لٹر رہے ، جب کہ زندہ برائلر چکن 242 سے 320 روپے کلو میں فروخت ہوا ، ملک کے مختلف شہروں میں چینی 85 سے 110 روپے کلو میں فروخت ہوئی ، لاہور میں چینی سب سے مہنگی 110 روپے میں جب کہ راولپنڈی میں 105 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، کراچی، کوئٹہ، پشاور میں چینی کا ریٹ 100 روپے فی کلو رہا ، اس کے علاوہ ٹیلی فون کال بھی ساڑھے 15 فیصد مہنگی ہوگئی جس کے چارجز ایک روپے 79 پیسے تک پہنچ گئے۔

’ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں ‘ ترک بری فوج کے کمانڈر سے ملاقات میں آرمی چیف کا بیان

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے پاکستان مین سستی ہونے والی اشیاء میں لہسن 7 روپے کمی کے ساتھ 177 روپے فی کلو ہوگیا ، جب کہ دال چنا کی قیمت میں 4 روپے کمی ہوکر 148 روپے فی کلو اور دال ماش کی قیمت 4 روپے کم ہوکر 260 روپے کلو ہوچکی ہے ، اس کے علاوہ دال مونگ کی قیمت 5 روپے کم ہوکر 229 روپے کلو اور دال مسور کے نرخ 2 روپے 70 پیسے گر کر 154 روپے فی کلو رہے ، اس دوران ایل پی جی سلینڈر 17 روپے سستا ہو کر 1365 روپے کا ہوگیا۔

FOLLOW US