Thursday April 25, 2024

آرمی چیف کی کال کام کر گئی ، پاکستان پر اربوں ڈالر کی بارش

دبئی: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی مختلف کمپنیوں میں 1ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق خبررساں ایجنسی رائٹرز نے ابوظہبی کے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کی مختلف شعبوں کی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ان میں گیس، توانائی، انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی اور صحت کے شعبے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی طرف سے آنے والی اس سرمایہ کاری سے ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ ساتھ روپے کو بھی استحکام ملے گا۔ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں اپنا پروگرام جاری کرنے کے واضح بیان کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میںبہتری آئی ہے اور جمعہ کو سٹاک مارکیٹ میں 670پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ایک پریشانی تو ختم ہوئی ، حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنادی

بارشوں کا نہ رُکنے والا سلسلہ شروع، مسلسل کتنے روز بارشیں جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

FOLLOW US