دنیا میں ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر چکے ہیں، کچھ ایسے ہوتے ہیں جو حیرت انگیز اور دلچسپی کا باعث بن جاتے ہیں۔ اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی طلاق کے واقعے کے بارے میں بتائیں گے جو حیران کن تھا۔جرمنی میں طلاق کا ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ عام طور پر جب طلاق ہوتی ہے تو حق مہر کے طور بیوی کو رقم ادا کی جاتی ہے۔لیکن یورپ اور امریکہ میں طلاق دینے والے کو اپنی جائیداد کا آدھا حصہ بھی بیوی کے نام کرنا پڑتا ہے،
محمد رضوان کی انگلش کاؤنٹی میں بولنگ، شاہین آفریدی کا دلچسپ تبصرہ
شاید اسی وجہ سے بیوی نے شوہر سے طلاق لی ۔دیر جولی نامی جرمن شہری نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جس میں وہ اپنے گھر کی تمام چیزوں کو آدھا آدھا کر رہا تھا، یعنی ہر چیز کو آری کی مدد سے دو حصوں میں تقسیم کر رہا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوہر کرسی کو دو حصوں میں تقسیم کر رہا ہے، جبکہ موبائل فون، لیپ ٹاپ، حتیٰ کہ گاڑی کو بھی دو حصوں میں تقسیم کر چکا ہے۔لیکن صورتحال اس وقت بدل گئی جب ویڈیو میں شوہر نے لکھا کہ بہت شکریہ میری اہلیہ، تم نے میری زندگی کے 12 سال خوشگوار بنائے، ان 12 سال میں ہم دونوں نے برابر کا کمایا ہے، تو تم بھی اس سب میں حصے دار ہو۔اس خبر نے جہاں سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کی وہیں شوہر کی سادگی اور وفاداری نے بھی توجہ حاصل کی۔
“عمران خان کی ممکنہ ویڈیو کبھی سامنے آئی تو ۔” اقرار الحسن نے اعلان کردیا
عمران خان کی منظوری سے ڈاکٹرمعید پیرزادہ کو19کروڑ 56لاکھ کی ادائیگی