Sunday January 19, 2025

“کراچی میں بھی شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج ہونے والا تھا لیکن بلاول ” حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر ملک کے مختلف شہروں میں مقدمات درج ہو نے کا سلسلہ جاری ہے ، ایسے میں سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا کہ کراچی میں بھی شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج ہونے والا تھا مگر بلاول بھٹو نے اس کی مخالفت کر دی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حامد میر نے کہا کہ ایک طرف تو شیخ رشید نفرتیں ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں ، جھاڑو پھرنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو بلو رانی قرار دے کر ان کی پارٹی کو اشتعال دلا رہے ہیں ،

محمد رضوان کی انگلش کاؤنٹی میں بولنگ، شاہین آفریدی کا دلچسپ تبصرہ

میں شیخ رشید کی اطلاع کیلئے بتا دوں کہ کراچی میں بھی ان کے خلاف مقدمہ درج ہونے والا تھا مگر بلاول بھٹو نے اسکی مخالفت کی ۔ ایک اور ٹویٹ میں حامد میر نے کہا کہ کل جو لوگ حنیف عباسی کے ایک اعلان کی مذمت کر رہے تھے وہ آج شیخ رشید کے انداز گفتگو سے متعلق کیا کہیں گے؟۔

“عمران خان کی ممکنہ ویڈیو کبھی سامنے آئی تو ۔” اقرار الحسن نے اعلان کردیا

عمران خان کی منظوری سے ڈاکٹرمعید پیرزادہ کو19کروڑ 56لاکھ کی ادائیگی

FOLLOW US