Sunday January 19, 2025

حسین حقانی نواز شریف سے لندن میں مل رہا تھا، وہاں سازش ہورہی تھی: عمران خان

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں سازش کے ایک ایک کردارکا پتہ ہے، چیف جسٹس بہترین آدمی ہیں، ان کی سربراہی میں کمیشن بنائیں، حسین حقانی نواز شریف سے لندن میں مل رہا تھا، وہاں سازش ہورہی تھی، مان ہی نہیں سکتا تھا کہ یہ سازش کامیاب ہوجائے گی۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب کا تماشا دیکھ رہا ہوں، نئی حکومت آتے ہی نیب نے فرح خان پر کیس کردیا، ایک مہینہ نہیں ہوا اور آتے ہی انتقامی کارروائی شروع کردی۔اُن کا کہنا تھا کہ فرح کا ایک قصور ہے کہ وہ بشریٰ بی بی کے قریب ہے، فرح نے ٹیکس نہیں دیا تو ایف بی آر میں کیس کردیں، نیب کا کیس کیسے بن گیا۔

“کراچی میں بھی شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج ہونے والا تھا لیکن بلاول ” حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

عمران خان نے کہا کہ وہ اینٹی امریکا نہیں، کسی ملک کے مخالف نہیں، امریکا اپنے فائدے کے لئے حکومتیں تبدیل کرتا ہے، ہمارے فائدے کیلئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سازش کے ایک ایک کریکٹر کا پتا ہے، چیف جسٹس بہترین آدمی ہیں، اُن کی سربراہی میں کمیشن بنائیں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ امریکی سفارتخانہ میں کون کون جاتا رہا۔

عورت نے آدھی گاڑی تک کاٹ کر اپنا حصہ لے لیا ۔۔ لالچی بیوی کو ہونے والی انوکھی ترین طلاق

FOLLOW US