Monday January 20, 2025

عدم اعتماد کی قرارداد آئینی کے منافی قرار، ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دیدی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی سربراہی میں اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ارکان پیدل چل کر پارلیمنٹ لاجز پہنچے جب کہ منحرف ارکان بھی اپوزیشن کی لابی میں پہنچے۔

برطرف گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی وزیراعظم عمران خان کو سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا

سازش کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگائیں گے،ہم چلے گئے تو کیا ان کو سانس لینے دیں گے، اس وقت لڑائی عمران خان کی نہیں پاکستان کی ہے،فیصل واوڈا

“میری جان کو خطرہ، میرے اور میری بیوی کے خلاف مہم تیار ہے” عمران خان نے پیغام دے دیا

تفصیلات کے مطابق سپیکر اسمبلی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔اجلاس کے آغاز میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے نکتہ اٹھایا کہ 7 مارچ 2022 کو ہمارے سفیر کو ایک میٹنگ میں طلب کیا جاتا ہے جہاں انہیں بتایا جاتا ہے کہ پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آ رہی ہے ، اگر یہ کامیاب نہیں ہوتی تو پاکستان کا آئندہ کا راستہ بہت مشکل ہوگا ، اس سے اگلے دن 8 مارچ 2022 کو پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آجاتی ہے ۔

FOLLOW US