Monday January 20, 2025

برطرف گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی وزیراعظم عمران خان کو سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے صبح سویرے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے ہٹا دیا جس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی تاہم سینئر صحافی حامد میر نے چوہدری سرور سے موصول ہونے والا پیغام جاری کرکے تہلکہ برپا کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” چوہدری سرور نے مجھے ٹیلیفون کیا اور کہا کہ میں اب بھی گورنر ہوں ، وہ تھوڑی دیر میں کچھ اعلانات کرنے جارہے ہیں ۔“یاد رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ چودھری سرور وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے پرویز الٰہی کی مخالفت کر رہے تھے جبکہ حمزہ شہباز کی مہم چلا رہے تھے۔ چودھری پرویز الٰہی نے ٹیلیفون کر کے وزیر اعظم کو معاملے کی شکایت کی جس پر وزیر اعظم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گورنر پنجاب کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

سازش کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگائیں گے،ہم چلے گئے تو کیا ان کو سانس لینے دیں گے، اس وقت لڑائی عمران خان کی نہیں پاکستان کی ہے،فیصل واوڈا

“میری جان کو خطرہ، میرے اور میری بیوی کے خلاف مہم تیار ہے” عمران خان نے پیغام دے دیا

FOLLOW US