Sunday November 24, 2024

‘وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آگیا’

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملےکامنصوبہ سامنے آگیا ، جس کے بعد وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیزنے رپورٹ کیا عمران خان پرقاتلانہ حملےکامنصوبہ سامنے آیا ہے . حکومتی فیصلےکےمطابق وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سندھ ہاؤس پہنچنے والے اپنے کزن اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کو ’بے شرم‘ کہہ دیا

اس حوالے سے فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم پہلے بھی خاص سیکیورٹی پر توجہ نہیں دیتے تھے تاہم موجودہ حالات میں سیکیورٹی میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سنگین دھمکیوں کے بعد سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیاگیاہے، وزیراعظم آج اپنی معمول کی مصروفیات جاری رکھیں گے انھوں نے مزید بتایا کہ قاتلانہ حملے کامنصوبہ وفاقی ایجنسیوں کی طرف سے رپورٹ کیاگیا ہے، ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ انتہائی سنجیدہ ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس بار جو تھریٹ ہے وہ ماضی کے برعکس زیادہ سنگین ہے، قاتلانہ حملےکی منصوبہ بندی موجودہ سیاسی صورتحال میں بہت سنگین ہے۔

ناظم جوکھیو قتل کیس،نامزد ملزم پیپلز پارٹی رہنما جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے

FOLLOW US