Sunday January 19, 2025

وزیر اعظم کی سپیکر کو 21 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی ہدایت، منحرف ارکان کیلئے بھی بڑا حکم دے دیا

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپیکر اسد قیصر کو 21 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے سپیکر اور قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے ترجمانوں کے اجلاس میں منحرف ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی اور قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر اعظم نے سپیکر اسد قیصر کو 21 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

عمران خان کے وہ دو “ہتھیار” جن سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل سکتی ہے، نجم سیٹھی کابڑا دعویٰ

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف جانے والوں کو ڈی نوٹیفائی کیا جاسکتا ہے۔ وہ بلیک میل نہیں ہوں گے اور کسی کو نہیں چھوڑیں گے اور آخری گیند تک مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے منحرف ہونے والی تین خواتین ارکان کے بارے میں کہا کہ یہ تینوں خواتین مخصوص نشستوں پر آئیں، وہ کیسے ایسا کرسکتی ہیں؟ سندھ سے پیسہ لایا گیا ۔

” میرے خلاف ووٹ دینا میرے ارکانِ اسمبلی کا حق ہے” وزیر اعظم عمران خان کا اب تک کا سب سے بڑا یوٹرن

” ان سے بہتر جسم فروش خواتین ہیں، سندھ ہاؤس دلالی کا اڈہ ہے” تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی ٹی وی پر ” بازاری” زبان

FOLLOW US