Sunday January 19, 2025

عمران خان کے وہ دو “ہتھیار” جن سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل سکتی ہے، نجم سیٹھی کابڑا دعویٰ

لاہور : تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس صدارتی ایمرجنسی کا اختیار موجود ہے جس سے اپوزیشن بیک فٹ پر چلی جائے گی، اس کے علاوہ ان کے پاس ایسی ویڈیوز بھی ہیں جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ ان سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے کے حوالے سے بہت سی باتیں کی جا رہی ہیں، ہوسکتا ہے کہ عمران خان اس دن صدر کے ذریعے ایمرجنسی لگادیں گے۔

” میرے خلاف ووٹ دینا میرے ارکانِ اسمبلی کا حق ہے” وزیر اعظم عمران خان کا اب تک کا سب سے بڑا یوٹرن

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ رات کو صدارتی حکم آئے گا کہ حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے اس لیے ایمرجنسی لگائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی ایمرجنسی میں کچھ آئینی مسائل ہیں ، عمران خان چاہیں تو صدارتی حکم کے ذریعے کچھ بھی کرسکتے ہیں، جب تک وہ وزیر اعظم ہیں تب تک ان کے پاس ایگزیکٹو اتھارٹی ہے، وہ گند ڈالنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرسکتے ہیں جس سے اپوزیشن کو بیک فٹ پر جانا پڑ سکتا ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ عمران خان کچھ اور بھی کرسکتے ہیں، وہ کچھ ویڈیوز لے کر بیٹھے ہوئے ہیں ، وہ دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ 27 مارچ کے جلسے میں یہ ویڈیوز چلائیں گے جس سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔

” ان سے بہتر جسم فروش خواتین ہیں، سندھ ہاؤس دلالی کا اڈہ ہے” تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی ٹی وی پر ” بازاری” زبان

عمران خان اور فوج کے تعلقات خراب ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے بھی پول کھول دی، مزید تہلکہ خیز انکشافات

FOLLOW US