Saturday November 23, 2024

” میرے خلاف ووٹ دینا میرے ارکانِ اسمبلی کا حق ہے” وزیر اعظم عمران خان کا اب تک کا سب سے بڑا یوٹرن

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر منحرف ہونے والے ارکان کے حوالے سے اب تک کا سب سے بڑ ایوٹرن لے لیا۔ گزشتہ سال جب وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا تو اس سے پہلے قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کے خلاف ووٹ کرنا ان کے ارکان کا حق ہے۔ “اپنے سارے ممبرز کو کہہ رہا ہوں کہ یہ آپ کا جمہوری حق ہے، آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہم عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں، میں آپ کی عزت کروں گا،میں نا اہل ہوں اتنا قابل نہیں ہوں آرام سے ہاتھ کھڑا کریں اور کہیں کہ نہیں ہے، میں اپوزیشن میں چلا جاؤں گا۔”

” ان سے بہتر جسم فروش خواتین ہیں، سندھ ہاؤس دلالی کا اڈہ ہے” تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی ٹی وی پر ” بازاری” زبان

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ برس مارچ میں اس وقت اعتماد کا ووٹ لیا تھا جب ان کے سینیٹ کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ دوسری جانب ایک سال بعد اپوزیشن نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے تو عمران خان نے اپنی پیشکش سے ” یوٹرن” لے لیا ہے اور منحرف ہو کر اپوزیشن کے کیمپ میں شامل ہونے والے ارکان کے خلاف کارروائی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ انہوں نے آج ترجمانوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ منحرف ارکان کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی اور قانونی ٹیم کو بھی منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان اور فوج کے تعلقات خراب ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے بھی پول کھول دی، مزید تہلکہ خیز انکشافات

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے 11 منحرف ارکان اس وقت سندھ ہاؤس میں موجود ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ ترین گروپ کے راجہ ریاض کا دعویٰ ہے کہ سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے 24 منحرف ارکان موجود ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ تین وفاقی وزرا تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں جب کہ منحرف ارکان کی مجموعی تعداد 33 ہے۔

‘ میری آواز بابر کو پہنچا دیں’، کپتان سے شادی کی خواہش مند مداح کی دلچسپ ویڈیو

FOLLOW US