Sunday January 19, 2025

” ان سے بہتر جسم فروش خواتین ہیں، سندھ ہاؤس دلالی کا اڈہ ہے” تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی ٹی وی پر ” بازاری” زبان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنِ قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے اپنی پارٹی کے منحرف ارکان کو جسم فروش خواتین سے بھی گیا گزرا اور سندھ ہاؤس کو دلالی کا اڈہ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ ملک جذبات کی رو میں بہہ گئیں اور انتہائی سخت زبان استعمال کرتی رہیں۔ انہوں نے انتہائی جذباتی لہجے میں بازاری زبان استعمال کرتے ہوئے کہا “اچھی ہے ان سے جسم فروش خاتون، یہ جو سندھ ہاؤس آج جسم فروشی کا اڈہ بنا ہوا ہے ناں، وہاں پر دلال بیٹھے ہوئے ہیں اورجس طرح کی خریدو فروخت کر رہے ہیں، مجھے افسوس ہے کہ قومی ٹی وی پر اس طرح کے الفاظ استعمال کر رہی ہوں لیکن یہ میرے جذبات ہیں۔”

عمران خان اور فوج کے تعلقات خراب ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے بھی پول کھول دی، مزید تہلکہ خیز انکشافات

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے 11 منحرف ارکان اس وقت سندھ ہاؤس میں موجود ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ ترین گروپ کے راجہ ریاض کا دعویٰ ہے کہ سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے 24 منحرف ارکان موجود ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ تین وفاقی وزرا تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں جب کہ منحرف ارکان کی مجموعی تعداد 33 ہے۔

‘ میری آواز بابر کو پہنچا دیں’، کپتان سے شادی کی خواہش مند مداح کی دلچسپ ویڈیو

سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں، الاؤنس میں 15فیصد اضافہ، کابینہ نے منظوری دیدی

FOLLOW US