Monday January 20, 2025

مسٹر ٹین پرسنٹ کا فرزند جھوٹے الزامات سے گریز کرے‘حسان خاور آج بھی سندھ اٹھارویں صدی کا بدحالی کا منظر پیش کرتا ہے

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت و معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ بلاول کی پریس کانفرنس بغض عمران پر مبنی اور جھوٹ کا پلندہ ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب یہ پنجاب ہے سندھ نہیں جہاں ٹرانسفر پوسٹنگ کے پیسے لیے جاتے ہیں ۔حسان خاور کا کہنا تھا کہ مسٹر ٹین پرسنٹ کا فرزند جھوٹے الزامات سے گریز کرے۔ پنجاب کی ترقی اور میرٹ کا بول بالا ہو رہا ہے۔بلاول صاحب آپ کے والد صاحب کی کرپشن کی غضب کہانیاں بچہ بچہ جانتا ہے۔

پاک فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، پاک فوج نے موجودہ سیاسی ماحول میں واضح اعلان کر دیا

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ آصف زرداری برسوں سے ٹین پرسنٹ کا تمغہ سینے پر سجائے ہوئے ہیں۔آج بھی سندھ اٹھارویں صدی کا بدحالی کا منظر پیش کرتا ہے۔سندھ کو کھنڈر میں تبدیل والے مافیا کو پنجاب کی بات زیب نہیں دیتی ۔ پاپڑ والے فالودے والے کے اکانٹ بھرنے والے چوروں کو تھوڑی سی شرم محسوس کرنی چاہیے ۔ یہ پیپلزپارٹی کا سندھ ہے جہاں اربوں کی گندم چوہے کھا جاتے ہیں۔حسان خاور نے کہا کہ پنجاب حکومت شفافیت کی اعلی مثال قائم کر رہی ہے۔پنجاب حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا جبکہ سندھ حکومت کی کرپشن کی غضب کہانیاں روزانہ کی بنیاد پر سامنے آرہی ہیں۔سندھ میں بچے بے یارومددگار موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔سندھ واحد صوبہ ہے جہاں انسان اور جانور ایک تالاب سے پانی پینے پر مجبور ہیں ۔

کچھ نہیں ہونے جا رہا، کیوں گھبرائے ہوئے ہو؟ وزیراعظم عمران خان نے ساتھیوں کو تسلی دیدی

پی پی مافیا نے سندھ کی عوام کا برا حال اور بدحال کردیا ہے۔پی پی نے سندھ کی عوام کو ظلم زبردستی دھونس دھمکی سے یرغمال بنایا ہوا ہے۔ناکام مارچ کا غصہ بلاول جھوٹ اور بہتان کی صورت میں نکال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاتون اول پر الزامات لگا کر بلاول نے یہ ظاہر کردیا کہ اپوزیشن سیاسی انتقام کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہے ۔بلاول کی فرسٹریشن سے ثابت ہو رہا ہے شکست انکی مقدر بن رہی ہے۔کپتان سسلین مافیا کے پیروکاروں کو آخری دھکا دینے جا رہے ہیں ۔2028 تک کرپٹ مافیا کا دور دور تک کوئی وجود نہیں رہے گا۔

دفاتر ، تعلیمی ادارے بند، حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری ، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

FOLLOW US