Friday November 22, 2024

عمران خان کی مودی کو تنازعات کے حل کےلیے ٹی وی پر مباحثے کی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنازعات کے حل کے لیے ٹی وی پر مباحثے کی پیش کش کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے روسی ٹی وی ’’آر ٹی‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہندو قوم پرستی تحریک کے بانی نازیوں سے متاثر تھے، اقتدار میں آیا تو سب سے پہلے بھارت کو امن کے لیے مذاکرات کی پیش کش کی ، لیکن بھارت نے ہماری پیش کش مسترد کردی، بھارت میں نسل پرستی پر مبنی جنونی نظریہ مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرستی منفی بھی ہوتی ہے اور مثبت بھی،

پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر حارث رؤف سے متعلق فیصلہ ہو گیا

ایک تو یہ کہ میں اپنی قوم کو بہت قابل قرار دیتے ہوئے آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی کروں ، لیکن دوسرا یہ ہے کہ میں کہوں کہ میری قوم بہت قابل ہے لیکن دوسری قوموں کی وجہ سے ترقی نہیں کرسکتی تو اس سے نفرت کا رخ دیگر برادریوں کی طرف ہوجائے گا اور خون خرابہ ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹی وی پر براہ راست مباحثہ کرنا چاہتا ہوں، اگر برصغیر کے ایک ارب سے زیادہ لوگ مباحثے سے اپنے تنازعات حل کرلیں تو کیا ہی اچھا ہو۔ خاتون میزبان نے کہا کہ آر ٹی چینل کو یہ مباحثہ کرانے پر بہت خوشی ہوگی۔

روس یا یوکرین۔۔؟ جنگ کی صورت میں پاکستان کس کا ساتھ دے گا؟ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ سنا دیا

مزید ناراض ارکان جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے کو تیار، عدم اعتماد سے قبل بڑا فیصلہ کر لیا گیا

FOLLOW US