Thursday May 16, 2024

پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر حارث رؤف سے متعلق فیصلہ ہو گیا

پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے باوجود لاہور قلندرز کےفاسٹ بولر حارث رؤف سزا سے بچ گئے۔ پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کو تھپڑ مارنے والے حارث رؤف کو میچ ریفری نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔ پشاور کے خلاف میچ میں حضرت اللہ ززئی کا کیچ کیوں چھوڑا اور جب وکٹ ملی تو جشن منانے کیلئے قریب آنے پر حارث رؤف نےکامران غلام کو تھپڑدےمارا اور پھر گھورا۔

روس یا یوکرین۔۔؟ جنگ کی صورت میں پاکستان کس کا ساتھ دے گا؟ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ سنا دیا

سب مناظر کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ ہوگئے۔ میچ کے بعد حارث رؤف نے کہا کہ یہ تھپڑ نہیں تھا یہ توصرف مذاق تھا۔ حارث کی منطق کو میچ ریفری نے مان لیا اور آئندہ محتاط رہنےکی ہدایت کر دی۔ پرُجوش نوجوان نے بولر کے اس تھپڑ کو سنجیدہ نہیں لیا اور نہ ہی کوئی برہمی کا اظہار کیا، نوجوان کھلاڑی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بولر کی خوشی میں اپنا حصہ ملایا۔ فاسٹ بولر کے اس غیرذمہ دارانہ رویے پر کرکٹ ماہرین، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

مزید ناراض ارکان جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے کو تیار، عدم اعتماد سے قبل بڑا فیصلہ کر لیا گیا

ایک تصویر میں10ویرات کوہلی لیکن اصلی ویرات کوہلی کون ہیں؟ خود ہی چیلنج کر دیا

FOLLOW US