Sunday January 19, 2025

مزید ناراض ارکان جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے کو تیار، عدم اعتماد سے قبل بڑا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد: جہانگیر ترین گروپ میں مزید ناراض ارکان کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔جہانگیر ترین گروپ میں حکومت سے ناراض مزید اراکین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے ساتھ بھی روابط میں تیزی آ گئی ہے۔آئندہ کچھ روز میں جہانگیر ترین گروپ شو آف پاور کرے گا۔علاوہ ازیں دو روز قبل اپوزیشن لیڈ قومی اسمبلی شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا تھا۔ دونوں رہنمائوں نے عمران خان حکومت اور اسکی قسمت کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

عامر لیاقت نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کردی

رابطہ کرنے پر جہانگیر ترین نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے تناظر میں اس اہم ترین ملاقات کے حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا۔شہباز شریف سے ملاقات کی تصدیق یا تردید کیے بغیر جہانگیر ترین نے کہا کہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ان کے گروپ میں شامل ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے انہیں کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے کا مینڈیٹ دے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان کی حیثیت سے وہ دیگر سیاست دانوں کے ساتھ بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔ ایسے رابطے سیاست کا حصہ ہیں۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے مابین ملاقات کے بعد سیاسی ہلچل پیدا ہوئی اور گمان ظاہر کیا گیا کہ شاید جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ن سے ہاتھ ملا لیا ہے اور وہ تحریک عدم اعتماد میں حکومت کے خلاف اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان سعید اکبر نوانی کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان جہانگیر ترین گروپ سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ہم تو کبھی پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہوئے ہی نہیں، پہلے بھی پارٹی کے ہر فیصلے کی تائید کی ہے۔

مراد سعید کا ریحام خان کی کتاب کیخلاف لندن میں دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ

شاہین آفریدی کی جارحانہ بلے بازی، میچ کو سپر اوور میں پہنچانے والا اوور دیکھیں

FOLLOW US