Monday January 20, 2025

محسن بیگ کی گرفتاری کے بعد مراد سعید نے ریحام خان کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی، اعلان کردیا

اسلام آباد:ایک طرف وزیراعظم عمران خان نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے والے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور دوسری طرف مراد سعید نے اس کتاب پر ریحام خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا ہے جو انہوں نے تین سال قبل لکھی تھی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کرتے ہوئے گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کا فیصلہ سنایا۔

ملتان نے کوئٹہ کو 117 رنز سے شکست دے کر ریکارڈ فتح نام کرلی

ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ ریفرنس اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق مراد سعید نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان اور ان کے متعلق جو شرمناک باتیں تحریر کی ہیں ان پر وہ ریحام خان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ”میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں ریحام خان کے خلاف مقدمہ دائر کروں گا اور میری قانونی ٹیم فیصلہ کرے گی کہ اس حوالے سے کیسے پیشرفت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیرمراد سعید پر تنقید کی جا رہی تھی کہ انہوں نے اپنے متعلق کتاب میں شرمناک باتیں لکھنے والی ریحام خان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا مگر اس کتاب کا حوالہ دینے پر صحافی محسن بیگ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

سارا پاکستان کہہ رہا تھا کہ یہ ٹی ٹوئنٹی کا کھلاڑی نہیں ہے”، انضمام الحق نے محمد رضوان کی تعریف کردی

مریم صاحبہ عام پاکستانی سے کتنی نفرت کرتی ہیں؟ شہباز گل کا ویڈیو پر تبصرہ، ویڈیو میں ایسا کیا ہے ؟ لنک میں دیکھیں

FOLLOW US