وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دیگر عسکریت پسند گروہوں سےگٹھ جوڑ کا اشارہ دیا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ‘ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 11 جنوری کو بلوچ عسکریت پسند تنظیموں نے مل کر بی این اے بنائی ہے۔ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ بی این اے کوپس پردہ کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگر تنظیموں کی سپورٹ بھی ہے، اس کے علاوہ داعش اور دیگر تنظیمیں بھی ہیں جو دہشت گردی میں اضافہ کر رہی ہیں۔
حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار، پی سی بی کا بیان بھی سامنے آ گیا
پی ایس ایل سیون، کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین کھلاڑی ٹیم سے باہر
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے بھارت سے روابط ہیں اور افغانستان میں بھی ان کے کیمپس ہیں، طالبان نےکالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کےلیے پل کا کام کیا تھا، بعد میں کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت رک گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوشکی، پنجگور اور تربت میں جو حملے ہوئے، بی این اے میں اتنی سکت نہیں، ان حملوں میں ٹی ٹی پی ملوث ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے پشاور میں بھتہ مانگنا بھی شروع کیا ہے،دہشت گردافغانستان سےآتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں،دونوں بڑے حملے ہوئے، حملہ آور واپس چلےگئے، یہ افغان طالبان کی مرضی کے بغیر ہو رہاہے، افغانستان میں نیٹو کا اسلحہ بک رہا ہے، پاکستان میں بھی آرہا ہے۔
یہ برقعہ پہنے لڑکا کون ہے اور اسے کیوں گرفتار کیاگیا ، حیران کن خبر
وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین سیاسی، معاشی اور اسٹریٹجک لحاظ سے اہم ترین قرار دے دیا گیا