Sunday January 19, 2025

حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار، پی سی بی کا بیان بھی سامنے آ گیا

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں کیا گیا، کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا جس کی تفصیلی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے۔ ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ گڈ لینتھ، فل لینتھ، باؤنسر اور سلو باؤنسر ڈیلیوریز کرتے ہوئے حسنین کے بازو کا خم 15 ڈگری سے بڑھ جاتا ہے۔

پی ایس ایل سیون، کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین کھلاڑی ٹیم سے باہر

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے یقین ہے کہ محمد حسنین کے ایکشن کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، پی سی بی بولنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا جو حسنین کے ساتھ بولنگ ایکشن پر کام کرے گا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 7 کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پر حسنین کو لیگ میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ غیر قانونی بولنگ ایکشن کی درستگی تک حسنین بین الاقوامی کرکٹ میں بھی بولنگ سے معطل رہیں گے۔

یہ برقعہ پہنے لڑکا کون ہے اور اسے کیوں گرفتار کیاگیا ، حیران کن خبر

ایک خاوند نے اپنی بیوی کو پہلی ملاقات وہ نصیحتیں جو ہر لڑکی کو پڑھنی چاہئیں

FOLLOW US