Sunday May 5, 2024

وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین سیاسی، معاشی اور اسٹریٹجک لحاظ سے اہم ترین قرار دے دیا گیا

اسلام آباد : وفاقی وزرا نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو سیاسی، معاشی اور اسٹریٹجک لحاظ سے اہم ترین قرار دے دیا۔ تٖفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا نے چین روانگی سے قبل وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق گفتگو کی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین بہت اہمیت کا حامل ہے ، ہم چین سےکہیں گےکہ اپنی صنعتیں پاکستان لائے۔ جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین سے لازوال دوستی کا ایک اور اظہار ہے، چین میں اہم امور زیر بحث آنے والے ہیں، چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دستاویز بنائی گئی ہے، کچھ شعبوں سےمتعلق بہت خاص تفصیل شامل کی گئی ہے، امید ہے چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم بھیک مانگنے والے پیالے کو توڑنا چاہتے ہیں، شوکت ترین عمران خان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کے سخت خلاف رہے ہیں

دوسری جانب مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کا چین کا دورہ اہم ہے، افغانستان میں بحالی کے لیے پاکستان اور چین کو مل کر کام کرنا ہوگا، دورے کے دوران چین کی قیادت سے افغانستان کی صورتحال سے متعلق بات ہوگی۔ معیدیوسف کا کہنا تھا کہ امریکہ کے انخلا کے بعد افغانستان میں استحکام پاکستان کیلئے اہم ہے، افغان حکومت بھی یہی چاہتی ہےکہ مل کرافغانستان کومستحکم کیاجائے۔ معید یوسف نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے علاقائی رابطہ ایک بہت بڑا موقع ہے ، سی پیک دورہ چین کے دوران بات چیت کا اہم عنصر ہوگا جبکہ دورہ چین میں پاک چین وفود میں اہم علاقائی امور پر بات چیت ہوگی۔

پی ایس ایل 7 میں شاہد آفریدی کا پہلا میچ بہت مہنگا ثابت ہوا بوم بوم نے پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے باولنگ اسپیل کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور معاون خصوصی برائے سی پیک خالد مصطفیٰ بھی چین کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

پشاور زلمی پر آرٹسٹ کا ڈیزائن چوری کرنے کا الزام ’زلمی بغیر اجازت میرے ’مارخور‘ ڈیزائن کو تجارتی سامان پر استعمال کر رہا ہے

FOLLOW US