Sunday January 19, 2025

وزیراعظم کی صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات، کم سے کم ماہانہ اجرت بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم عمران خان سے معروف صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں کم سے کم ماہانہ اجرت بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزرا، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں حکومت اور صنعتکاروں نے کم سے کم ماہانہ اجرت بڑھانے پراتفاق کیا جبکہ صنعتوں کے فروغ کیلئے طویل المدت پالیسیوں کے تسلسل پرزور دیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت عالمی منڈی میں مہنگائی اور اس کی وجہ سےعوام پر بوجھ کا احساس رکھتی ہے، عام آدمی کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، صنعتکاراوربزنس مین عام آدمی کوریلیف کیلئے حکومت کے ساتھ مل کرچلیں۔

اجمیر شریف جانے کیلئے 400 پاکستانی حاجی کیمپ لاہور پہنچے تو آگے سے بھارت نے ایسی حرکت کردی کہ آپ کو بھی غصہ آجائے

ان کا کہنا تھاکہ آئی ٹی اورٹیکسٹائل کی برآمدات کی پالیسی کے ثمرات واضح نظر آ رہے ہیں، کاروباردوست پالیسیوں سے ملک کی 10 بڑی کمپنیوں نے پچھلے سال929 ارب روپےمنافع کمایا۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سرمایہ کاری اورکاروبار کے فروغ کیلئے تاریخی اقدامات کیے جو پہلےکسی حکومت نے نہیں کیے، ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات21 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچیں اور اگلے سال 26ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت انڈسٹری نے ریکارڈ منافع کمایا جس کے ثمرات مزدور طبقے کو ملنے چاہیئیں۔ وزیراعظم نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں اور تاجروں کا شکریہ جنہوں نے میری استدعا پر ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں۔ اعلامیے کے مطابق صنعتکاروں نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی مکمل تائید کی اور منافع میں اضافے کے ثمرات نچلے طبقے تک منتقل کرنے کی حمایت کی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صنعتکاروں نے برآمدات بڑھانے، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے فروغ پر تجاویز پیش کیں جبکہ صنعت کاروں نے ٹیکس نظام میں بہتری اور دورہ چین کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

طوفانی ہواؤں کے باعث برٹش ائیرویز کی پرواز حادثے سے بچ گئی، لینڈنگ کی ویڈیو وائرل

دفاعی پیداوار کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں، آرمی چیف
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداوار میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں اشتراک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، ملک کی ترقی کی خاطرحکومتی پالیسیوں کےعملدرآمدمیں پورا ساتھ دیں گے۔

رجب کا چاند نظر آگیا، شبِ معراج کب ہوگی؟

FOLLOW US