Sunday January 19, 2025

شبلی فراز پر قاتلانہ حملہ

کوہاٹ : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر درہ آدم خیل کے قریب نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔ درہ آدم خیل کے قریب نامعلوم افراد نے شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ شبلی فراز نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں ۔ گولیاں لگنے سے ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے جب کہ زخمی ڈرائیور اور گارڈ کو علاج کیلئے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور جا رہے تھے جب انہیں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔

خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن، ابتدائی غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع، کس کو برتری حاصل ہے؟

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کس کو ووٹ ڈالا؟ ایسا انکشاف کہ پی ٹی آئی کارکن حیران پریشان رہ جائیں

حسن علی اپنی بھارتی اہلیہ کو سیر کرانے کے لیے مری لے گئے ، ویرات کوہلی کا ڈائیلاگ بھی چرا لیا

FOLLOW US