Friday April 19, 2024

او آئی سی اجلاس، حکومت کا موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں ہفتہ اور پیر کے روز عام تعطیل ہو گی۔ وزیرِداخلہ شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیر کو اسلام آباد میں اجلاس کے باعث مقامی چھٹی ہوگی۔ہفتہ اور پیر کو اسلام آباد میں اجلاس کے باعث مقامی چھٹی ہوگی۔انہوں نے کہا کابینہ ڈویژن اپنے ملازمین کے لیے کسی وقت بھی پیر کی چھٹی کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج اکتالیس برس بعد او آئی سی اجلاس ہونے جارہا ہے۔اجلاس کا مقصد افغانستان کی صورتحال پر توجہ دلانا ہے۔ٹی ٹی پی کے معاملے پر ایپکس کمیٹی کا حصہ ہیں۔او آئی سی کے 57 ممالک کے وفود وزیرخارجہ شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔خیال رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بھی 20 دسمبر کو راولپنڈی شہر اور کینٹ میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

خانیوال ضمنی الیکشن میں شکست تحریک انصاف حکومت کو لے ڈوبی ، عوامی فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا کہ 20 دسمبر بروز پیر کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تعطیل وزرائے خارجہ کانفرنس کی وجہ سے کی گئی ہے۔جبکہ دوسری جانب او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کے سلسلے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے شاہراہوں کو رنگ برنگی قمقموں اور خوبصورت بینرز سے سجا دیا گیا ،گرین بیلٹس موسمی پھولوں کے رنگ بکھیر نے لگے ،سکیورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ،ریڈ زون میں کسی قسم کے غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا ، عام ریڈزون کی شاہرات بھی عام ٹریفک کیلئے بند ہوںگی۔ تفصیلات کیمطابق او آئی سی وزراء خارجہ کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں کو برقی قمقموں اور بینرز سے سجائے گئے ہیں ، شہریوں نے بھی مہمانوں کیلئے ہونے والی سجاوٹ اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،اجلاس کے لیے سکیورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی، ریڈ زون میں کسی قسم کے غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا جبکے عام ریڈزون کی شاہرات بھی عام ٹریفک کیلئے بند ہوںگی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق پاکستان، 41 سال کے بعد 19 دسمبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، مقصد، لاکھوں افغانوں کو درپیش انسانی بحران کے تدارک اور ان کی معاونت کی جانب عالمی برادری کی توجہ لانا ہے۔

نواز شریف نام ہی کافی ہے، مریم نواز کا خانیوال میں ن لیگ کی فتح پر ٹوئیٹ

برطانوی خاتون کرکٹر سارہ ٹیلر ، محمد رضوان کی مداح نکلیں ، ایسا بیان جاری کر دیا کہ پاکستانی مسکرا اٹھے

FOLLOW US