Thursday May 2, 2024

نواز شریف نام ہی کافی ہے، مریم نواز کا خانیوال میں ن لیگ کی فتح پر ٹوئیٹ

لاہور: نواز شریف نام ہی کافی ہے، مریم نواز کا خانیوال میں ن لیگ کی فتح پر ٹوئیٹ۔ خانیوال میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق لیگی امیدوار 47 ہزار 985 ووٹ لے کر پہلے جبکہ تحریک انصاف کی نورین نشاط 33 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں جیت پر مریم نواز ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئی ہیں۔ عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں مریم نواز نے لکھا ’’الحمدُللّہِ ربّ العالمین، شیرو خانیوال کی شاندار فتح مبارک، نواز شریف نام ہی کافی ہے‘‘۔ مریم نواز آجکل اپنے بیٹے کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں جبکہ کچھ دن پہلے انہوں نے اپنے ایک پیغام میں بسیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا بتایا تھا، تاہم اب خانیوال الیکشن میں جیت کے موقع پر انہوں نے پارٹی کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 دسمبر کو عام تعطیل کا فیصلہ

اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر جیتنے والے امیدوار رانا محمد سلیم اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو مبارکباد دی۔ تازہ صورت حال کے مطابق پنجاب کے حلقہ پی پی 206 خانیوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام 183 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج مرتب کیے جا چکے۔ 183 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں مسلم لیگ ن کے رانا محمد سلیم 47 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ جبکہ تحریک انصاف کی نورین نشاط 33 ہزار ووٹ حاصل کر سکی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید واثق 14 ہزار اور تحریک لبیک کے شیخ محمد اکمل 9 ہزار ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔ اس سے قبل ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، اور شام 5 بجے تک جاری رہا، حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، پولنگ کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار 698 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پولنگ سٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکاروں نے بھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔ دوسری جانب خانیوال کے حلقہ پی پی 206 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ الیکشن میں تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا اور مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم مدمقابل ہیں۔ الیکشن کیلئے پولنگ کے دوران جب انتخابی امیدوار نورین نشاط ڈاہا ووٹ کاسٹ کرنے آئیں تو پی ٹی آئی امیدوارنورین نشاط ڈاہا نے اپنا ووٹ شو کرنے پر ضائع کردیا۔

ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی دس چھٹیاں ہونگی،تعلیمی ادارے 25دسمبر سے چار جنوری تک رہیں گے

برطانوی خاتون کرکٹر سارہ ٹیلر ، محمد رضوان کی مداح نکلیں ، ایسا بیان جاری کر دیا کہ پاکستانی مسکرا اٹھے

FOLLOW US