Sunday January 19, 2025

خانیوال ضمنی الیکشن میں شکست تحریک انصاف حکومت کو لے ڈوبی ، عوامی فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ

کوئٹہ: مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدرا ور سابق سپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں ضمنی انتخابات میں مہنگائی، عوام دشمن فیصلوں، غیر جمہوری طرز عمل کو یک کے بعد دیگر ے شکست اور عوام کے حقیقی نمائندوں کو فتح حاصل ہورہی ہے ،پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو تمام ضمنی انتخابات میں تمام سرکاری وسائل کے استعمال کے باوجود شکست پر از خود مستعفی ہو جانا چاہے۔ پنجاب کے ضلع خانیوال کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے جمال شاہ کاکٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غیر جمہوری راستے سے برسراقتدار آکر ملک کو بد ترین بحرانوں اور عوام کو شدید مشکلات کا شکار کردیا ہے، ملکی معیشت کا پہیہ جام ہے ،عوام مہنگائی، بے روزگاری کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ حکومت سب اچھا اور عوام کو عادتیں تبدیل کرنے کے مشورے دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں ملک پر بدترین حکمران مسلط کئے گئے ،

نواز شریف نام ہی کافی ہے، مریم نواز کا خانیوال میں ن لیگ کی فتح پر ٹوئیٹ

جنہوں نے ملک و قوم کی بقاءو سالمیت کا سودا کر کے ملک کوعالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کے پاس گروی رکھوا دیا ہے،عوام ساڑھے تین سالوں میں تبدیلی کی اصلیت جان چکے ہیں اور باشعور عوام نے اس بات کا ادراک بھی کرلیا ہے کہ موجودہ نمائندے انکے حقیقی نمائندے نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن نے تمام ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت سے فتح حاصل کی ہے یہ تمام فتوحات عوام کا پی ٹی آئی حکومت کےخلاف ریفرنڈ م ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے از خود مستعفی جائے اور ملک میں صاف و شفاف انتخابات کروائے جائیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 دسمبر کو عام تعطیل کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی دس چھٹیاں ہونگی،تعلیمی ادارے 25دسمبر سے چار جنوری تک رہیں گے

FOLLOW US