Sunday November 24, 2024

کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی : کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بدھ کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلشن اقبال، گلستان جوہر،گلشن حدید، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، اسکیم33، صدر، گلزارہجری، پورٹ قاسم، ‏قائدآباد، کھوکھراپار ملیرم، لیاری، شیرشاہ، کھارادر، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 1 تھی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر جبکہ مرکز ڈی ایچ اے کے جنوب میں 15 کلومیٹر دور کا علاقہ بتایا گیا ہے۔ تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

بیٹیوں کی محبت ہمیشہ باپ کوپگھلادیتی ہے جنرل بپن راوت کے آخری الفاظ کیا تھے؟ جانیں

روٹی مزید مہنگی ہوگئی، نان اور روٹی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا

“آپ کا شکریہ لیکن ہم نہیں آرہے” پاکستان نے امریکہ کو صاف جواب دے دیا، چین کے ساتھ کھڑا ہوگیا

FOLLOW US