Monday January 20, 2025

“آپ کا شکریہ لیکن ہم نہیں آرہے” پاکستان نے امریکہ کو صاف جواب دے دیا، چین کے ساتھ کھڑا ہوگیا

اسلام آباد: پاکستان نے امریکہ کی جانب سے جمہوریت کے حوالے سے بلائے گئے سمٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمہوریت پر ورچوئل سمٹ 9 اور 10 دسمبر کو منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سمٹ میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے امریکہ کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان جمہوریت کو مضبوط کرنے اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کرتا رہے گا۔پاکستان ایک فعال جمہوریت ہے جس میں عدلیہ اور میڈیا آزاد ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،متعدد مسائل پر امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے جمہوریت پر سمٹ میں 110 ملکوں کو شرکت کی دعوت دی تھی جس میں پاکستان بھی شامل تھا۔ امریکہ کی جانب سے چین اور روس کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔

سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ہونے والے کتنے ملزمان اب تک رہا ہوچکے ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو آگ لگنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی، بڑا دعویٰ

قومی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ کا منفرد ترین اعزاز اپنے نام کرلیا ۔پہلی اننگز میں 300 رنز سکور کرکے مخالف ٹیم کو اننگز کی شکست سے دوچار کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

FOLLOW US