Monday January 20, 2025

روٹی مزید مہنگی ہوگئی، نان اور روٹی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا

لاہور: روٹی مزید مہنگی ہوگئی، نان اور روٹی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے بدھ کے روز لاہور میں ہنگامی اجلاس بلایا، آٹے کی قیمت میں اضافہ پر روٹی اور نان کے نرخ بڑھا دیے گئے۔ روٹی کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 12روپے جبکہ نان کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 18 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نان روٹی ایسوسی ایشن کے مطابق نئی قیمتوں کا کا اطلاق اتوار کے روز سے کیا جائے گا۔ روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے قبل متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے موقف اختیار کیا کہ آٹے کاتھیلا860 سے بڑھ کر 1100 روپے ہو گیا ہے جبکہ آٹا بوری 4800سے 6000 روپے ہو گئی ہے۔

“آپ کا شکریہ لیکن ہم نہیں آرہے” پاکستان نے امریکہ کو صاف جواب دے دیا، چین کے ساتھ کھڑا ہوگیا

سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ بھی شروع ہو چکی ہے اور ہم مہنگی ایل پی جی اور لکڑی کا استعمال کر رہے ہیں، ایسے میں موجودہ قیمتوں میں روٹی اور نان کی فروخت ممکن نہیں رہی۔ دوسری جانب صوبائی دارلحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کئی اشیاء کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایک کلو دودھ اور دہی کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ایک کلو دودھ کی قیمت 100روپے سے بڑھ کر 115روپے اور ایک کلو دہی کی قیمت 120روپے سے بڑھ کر 135روپے ہو گئی ہے ۔
اس کے علاوہ دال ماش کی فی کلو قیمت 215 سے بڑھا کر 235 روپے ، دال مسور کی فی کلو قیمت 205 سے بڑھا کر 220 روپے اور چاول کی فی کلو قیمت بھی بڑھا کر 115 روپے فی کلو سے 130 روپے فی کلو مقرر کردی گئی، ضلعی انتظامیہ نے نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔

سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ہونے والے کتنے ملزمان اب تک رہا ہوچکے ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

قومی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ کا منفرد ترین اعزاز اپنے نام کرلیا ۔پہلی اننگز میں 300 رنز سکور کرکے مخالف ٹیم کو اننگز کی شکست سے دوچار کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

FOLLOW US