Tuesday January 21, 2025

پاناما پیپرز کے بعد پنڈوراپیپرزشائع کرنے کا اعلان، پنڈورا پیپرز تحقیقات میں کونسے دو پاکستانی صحافیوں نے بھی حصہ لیا؟ دنیا بھر میں ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی

لاہور : پاناما پیپرز کے بعد اب “پنڈورا پیپرز” آ گئے، دنیا کی نامور اور بڑی شخصیات کے مالی امور کے حوالے سے ایک بہت بڑی بین الاقوامی تحقیق مکمل، تفصیلات اتوار کو جاری کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق 2016 میں پاناما پیپرز نامی دستاویزات کے اجراء نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی تھی۔ پاناما پیپرز میں دنیا کی بڑی بڑی شخصیات کے خفیہ مالی معاملات بے نقاب کیے گئے تھے۔2016 کے پاناما پیپرز میں پاکستان کے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کا نام بھی سامنے آیا تھا، جس کے بعد انہیں 2017 میں وزارت عظمیٰ کی کرسی سے محروم ہونا پڑ گیا تھا۔ جبکہ پاناما پیپرز کی ریلیز کے 5 برس بعد اب “پنڈورا پیپرز” ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاناما پیپرز کی طرز پر دنیا کی نامور اور بڑی شخصیات کے مالی امور کے حوالے سے ایک بہت بڑی بین الاقوامی تحقیق مکمل کی گئی ہے۔بین الاقوامی تحقیق “پنڈورا پیپرز” ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہے،

’رونے والوں کو ہنسنے پر مجبور کرنے والا طنز و مزاح کا آفتاب غروب ہو گیا‘

نامور شخصیات کے خفیہ مالی امور کی بین الاقوامی تحقیق میں دنیا بھر کے 600 سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیا۔ “پنڈورا پیپرز” کے لیے دنیا بھر کے 117 ملکوں کے 150 میڈیا اداروں نے حصہ لیا، پاکستان سے بھی 2 صحافیوں عمر چیمہ اور فخر درانی نے ان تحقیقات میں حصہ لیا۔ “پنڈورا پیپرز” کی تحقیق پر دنیا بھر کے 600 سے زائد رپورٹرز نے 2 سال تک کام کیا، دنیا کی صحافتی تاریخ میں کسی تحقیق پر کام کرنے والی یہ سب سے بڑی صحافتی ٹیم قرار دیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ اعداد و شمار کے حساب سے “پنڈورا پیپرز” پاناما پیپرز سے زیادہ بڑی تحقیق قرار دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ “پنڈورا پیپرز” کی تفصیلات اتوار 3 اکتوبر کی رات کو جاری کی جائیں گی۔

رواں سال مون سون بارشوں کا سلسلہ طویل ہو گیا، ماہرین موسمیات نے مزید کئی روز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

71 ہزارگھروں میں ڈینگی لاروا کے ثبوت مل چکے لیکن سب سے زیادہ خطرہ کس شہر میں ہے؟ صوبائی وزیر صحت نے خبردار کردیا

FOLLOW US