Tuesday January 21, 2025

’رونے والوں کو ہنسنے پر مجبور کرنے والا طنز و مزاح کا آفتاب غروب ہو گیا‘

کراچی: پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اداکار عمر شریف کا انتقال باعثِ صدمہ ہے،رونے والوں کو ہنسنے پر مجبور کرنے والاطنز و مزاح کاآفتاب غروب ہو گیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف نے پاکستان میں فنِ مزاح کو نئی جہت بخشی، اسے بلندیوں پرپہنچایا،عمرشریف کی دنیائےفن کےلیےخدمات تادیریادرکھی جائیں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم عمر شریف کی مغفرت کریں اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں مرحوم عمر شریف کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ان کے لیے صبرِجمیل کی دعا بھی کی ہے۔

رواں سال مون سون بارشوں کا سلسلہ طویل ہو گیا، ماہرین موسمیات نے مزید کئی روز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

دوسری طرف سابق صدر آصف علی زرداری نے اداکار عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور کہاہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف کی فن کے لیے خدمات نا قابلِ فراموش ہیں۔ آصف علی زرداری نے اداکار عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور لیجنڈ اداکار عمر شریف کے خاندان اور ان کے تمام مداحوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم اداکار عمر شریف کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔

71 ہزارگھروں میں ڈینگی لاروا کے ثبوت مل چکے لیکن سب سے زیادہ خطرہ کس شہر میں ہے؟ صوبائی وزیر صحت نے خبردار کردیا

’بیٹی نے روتے ہوئے ویڈیو کے بارے میں بتایا، سب سے زیادہ اثر بیوی پر ہوا‘ مبینہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد زبیر عمر پہلی بار منظر عام پر آگئے

FOLLOW US