ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ویڈیو پیغام، موت کی خبریں دینے والوں پر برہم ہو گئے میں بالکل خیریت سے ہوں،کچھ احسان فراموش لوگ کل سے خبریں لگارہے ہیں

   
   

لاہور :ممتازایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستانڈاکٹر عبد القدیر خان نے اپنی صحت کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کل سے میری موت کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں، میں بالکل خیریت سے ہوں۔مجھے بھی کل سے بہت فون آ رہے ہیں لیکن اللہ تعالی کے کرم سے زندہ ہوں اور خیریت سے ہوں۔کچھ نمک حرام اور احسان فراموش لوگ کل سے میرے بارے میں بری بری باتیں کر رہے ہیں کہ میں فوت ہو گیا ہوں لیکن اللہ کا ہزار شکر ہے کہ میں خیریت سے ہوں۔ اللہ تعالی مجھے کئی سال زندہ رکھے گا تاکہ ان لوگوں کے دل جلا سکوں۔قبل ازیں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ان کی صحتیابی کے لئے دعا کریں تاکہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو سکیں۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح کی 73ویں برسی آج منائی جارہی ہے

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ میں نے دل و جان ، خون، پسینہ سے ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔ میرا اللہ میرا گواہ ہے میں جہاں چاہتا چلا جاتا اور کھرب پتی ہوجاتا لیکن مجھے پاکستان عزیز تھا اور اس ملک کی حفاظت و سلامتی کے لئے سب کچھ چھوڑ کر واپس اپنے وطن آ گیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ اس وقت میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہوں اور اس وقت لاہور میں ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے نام سے میگاپراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ میں اپنی آخری سانس تک قوم کی خدمت کرتا رہوں گا۔۔یاد رہے کہ قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبعیت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق منگل کو ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو کے آر ایل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق طبعیت میں بہتری نہ آنے پر ان کو ملٹری اسپتال میں کووڈ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم اب اطلاع آئی ہے کہ ڈاکٹر صاحب کی طبیعت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، بجلی کا نظام متاثر

پاکستانی سائنسدانڈاکٹر عبدالقدیر خان قیام پاکستان سے قبل انڈیا کے شہر بھوپال میں پیدا ہوا، سنہ 1960 میں انہوں نے کراچی یونیورسٹی میں دھات کاری کے مضمون میں گریجوایشن کی۔اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے مغربی جرمنی اور ہالینڈ چلے گئے۔ سنہ 1972 میں بیلجیئم کی کیتھولک یونیورسٹی آف لیوین سے میٹالرجیکل انجنیئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔جس کے بعد اپنی خدمات پاکستان میں سرانجام دیں ارو پاکستان کو جوہری طاقت بنایا جس وجہ سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا۔

خام تیل کی فی بیرل قیمت 200 ڈالر تک پہنچ جانے کی وارننگ جاری کر دی گئی




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
بجائے دھمکیاں دینے کے مجھے پکڑ کر جیل میں ڈال ہی دو جیل کیلئے میں بھی تیار ہوں اور میری قوم بھی تیار ہے، عمران خان کا خطاب
سائفر کی کاپی میرے پاس تھی غائب ہوگئی پتا نہیں کہاں گئی،سابق وزیراعظم نے سائفر کھوجانے کااعتراف کرلیا
امریکا کا نام کسی صورت نہیں لینا، عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی
مجھے اکیلے بھی ان چوروں کیخلاف نکلنا پڑا تو میں سڑکوں پر نکلوں گا۔ جب کال دوں گا تو اس کے بعد واپسی نہیں ہو گی،عمران خان
ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی سزا کالعدم قرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کو باعزت بری کر دیا
امریکا کا نام نہیں لینا،بس صرف یہ کھیلنا ہے،عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق اعظم خان کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہو گئی
سکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کر دیے گئے توہین عدالت کیس، عمران خان کیساتھ آج کیس ہونیوالا ہے ۔۔۔؟
پی ٹی آئی نے لانگ مارچ پشاور کی بجائے کس شہرسے شروع کرنے کافیصلہ کرلیا،کھلاڑیوں کےلیے بڑی خبرآگئی
مجھے معلوم ہے کہ کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، مجھے بائی پاس کرنےکی کوشش نہ کریں
مجھے جیل میں ڈالنے کی کوشش کررہے،جیل توچھوٹی چیز جان دینے کو تیار ہوں، عمران خان


پی ایس ایل 7: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
ملتان سلطان 10 18
لاہور قلندرز 10 12
پشاور زلمی 10 12
اسلام آباد یونائیٹڈ 10 8
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 8
کراچی کنگز 10 2

دلچسپ و عجیب
جاپانی جوڑے علیحدہ کیوں سوتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ جاپانیوں کی عقل پر حیران رہ جائیں گے
ڈیم میں پانی کم ہوا تو 600 سال پرانی نوری مسجد خوبصورت گنبد سمیت صحیح سلامت سامنے آ گئی
مہینے میں دو مرتبہ ہی بیوی سے ملنے گھر جاتا تھابیوی حاملہ تھی ۔جانیے ایک شوہر کی درد بھری کہانی
بے روزگاری میں یہ چار کام کیجئے، ملازمت والوں سے زیادہ کمائیں گے!
تنخواہ بڑھانے سے انکار کردیا تو فکر نہ کریں… چند ایسے طریقے کمپنی تنخواہ میں اضافے پر خود مجبور ہوجائے
اگر آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ دھوکہ نہیں کھا سکتے تو یہ تصاویر آپ کو غلط ثابت کردیں گی

سپورٹس
17 سال بعد دورے پر آنیوالی ٹیم کو بغیر ٹرافی ، خالی ہاتھ کیسے بھیج سکتے تھے ، چیئرمین پی سی بی
پاکستان کی بدترین فیلڈنگ ،کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے 2اہم کیچ ڈراپ کئے
فیصلہ کن ٹی20 میں پاکستان کو 67 رنز سے شکست، انگلینڈ نے سیریز جیت لی
چھٹے ٹی 20 میچ میں شکست کی وجہ کیا بنی ، کپتان بابر اعظم کھل کر بول پڑے
انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان باہر ہوگئے
نسیم شاہ کے مداحوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر۔۔۔ نمونیا کے بعد ڈاکٹر ز نے ایک اور بڑی بیماری کی تشخیص کر لی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy