Sunday January 19, 2025

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح کی 73ویں برسی آج منائی جارہی ہے

کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی73 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے آج منائی جارہی ہے۔اس دن کی مناسبت مساجد میں بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ سرکاری اور نجی سطح پر بھی تقریبات میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اوران کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی جائے گی۔قائد اعظم محمد علی جناح ؒ25 دسمبر 1876 میں کراچی میں پیدا ہوئے، انہیں 1937 میں مولانا مظہرالدین نے قائداعظم ؒکا لقب دیا۔ قیام پاکستان کے بعد قائداعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے اور 11 ستمبر 1948 میں وفات تک اس عہدے پر تعینات رہے۔

قومی ہیرو اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے بارے میں انتقال کی افواہیں ۔ جانیے اب وہ کس حال میں ہیں؟

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، بجلی کا نظام متاثر

خام تیل کی فی بیرل قیمت 200 ڈالر تک پہنچ جانے کی وارننگ جاری کر دی گئی

FOLLOW US