Sunday January 19, 2025

خام تیل کی فی بیرل قیمت 200 ڈالر تک پہنچ جانے کی وارننگ جاری کر دی گئی

عما: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہنگائی کا تباہ کن طوفان آنے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک عمان نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ خام تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل کی خوفناک ترین سطح تک پہنچ سکتی ہے۔ عمان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے توانائی کے نئے ذخائر کی تلاش کے نئے منصوبے روکنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے توانائی کے ذرائع کی پیدوار والے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا بھر کے درجہ حرارت میں اضافے کو روکنے کیلئے تیل، گیس اور کوئلے کی تلاش کے نئے منصوبوں کو فی الحال روک دیا جائے۔ اس حوالے سے عمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطالبے پر عمل کر لیا جائے تو پھر عالمی سطح پر تیل و گیس کی بدترین قلت پیدا ہو جائے گی اور نتیجاتاً خام تیل کی فی بیرل قیمت 200 ڈالر کی سطح تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

جوانوں کی ماؤں کی رُلا دینے والی یادیں، جو آپ کو بھی افسردہ کردے گی

جبکہ اس وقت بھی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2 سال کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اس وقت ایک بیرل خام تیل 70 ڈالرز کے آس پاس کی قیمت میں دستیاب ہے۔ جبکہ دوسری جانب چین کے ایک اقدام نے بھی تیل کی عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی۔ بتایا گیا ہے کہ چین نے پٹرولیم مصنوعات کے سرکاری ذخائر مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چین کے فیصلے سے عالمی تیل مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی، عالمی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا خدشہ ہے۔چین دنیا کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی بار اپنے قومی پٹرولیم ذخائر سے تیل فروخت کرے گا۔چین نے یہ اعلان توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظر کیا۔چین کا یہ فیصلہ موثر طریقے سے ملکی ذخائر کی حفاظت کی ضمانت دے گا۔

فیس بک اور رے بین نے سمارٹ ڈیجٹیل عینک متعارف کروادی، اہم فیچرز کے بارے میں آپ بھی جانیں

خواتین کے کھیلنے پر پابندی، افغان ٹیم کو ورلڈ کپ سے نکالا جا سکتا ہے: ٹم پین

FOLLOW US