Monday January 20, 2025

12 ہزار پاکستانی طلبا کے31 ارب آسٹریلیا کے پاس جمع، آسٹریلیا نے ہزاروں پاکستانیوں کو ویزے دینے کے بعد ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

اسلام آباد : آسٹریلیا کے وزیر تعلیم نے پاکستانی طلبا کو بلاک کر دیا، 12 ہزار پاکستانی طلبا کے31 ارب آسٹریلیا کے پاس جمع، آسٹریلیا نے ہزاروں پاکستانیوں کو ویزے دینے کے بعد ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا- تفصیلات کےمطابق آسٹریلوی تعلیمی اداروں سے وابستہ پاکستانی طلبا کے معاملے پر متاثرہ طالب علم عثمان نے بتایا کہ آسٹریلیا کے وزیر تعلیم نے پاکستانی طلباکو بلاک کر دیا،اس وقت 12 ہزار طلباکے31 ارب آسٹریلیا کے پاس جمع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا اجلاس ہوا ، جس میں آسٹریلوی تعلیمی اداروں سے وابستہ پاکستانی طلبا کا معاملہ زیر غور آیا ، متاثرہ طالب علم عثمان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا کا عارضی ویزا رکھنے والے 5ہزار طلبا پاکستان میں پھنسے ہیں ، آسٹریلیا نےسرحدیں نہیں کھولیں لیکن ہزاروں پاکستانیوں کو ویزے دے دیے۔

ترین گروپ کے ایم پی اے خرم لغاری کی خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے مقدمے میں عبوری ضمانت

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت 12 ہزار طلباکے31 ارب آسٹریلیا کے پاس جمع ہیں، آسٹریلیا کے وزیر تعلیم نے پاکستانی طلباکو بلاک کر دیا، بھارت کے طلبا کو آسٹریلیا نےبلایا، آسٹریلیا کے کھلاڑی باہر دوروں پر بھی جا رہے ہیں۔ اجلاس میں کہا کہ آسٹریلیا میں تعلیمی مسائل کے باعث 3پاکستانی طلبانے خودکشی کر لی ، طلباکی بات درست ہے،آسٹریلوی ایجنٹ سبزباغ دکھاتے ہیں۔
حکام دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے طلباکا معاملہ آسٹریلیا حکام کے ساتھ اٹھایا ہے، آسٹریلیا میں زیر تعلیم پاکستانی طلباکا بہت نقصان ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت مختلف ملکوں کو کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے 1 دن میں ریکارڈ 1300 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

فیصلہ اللہ کی رضا کیلئے کیا ۔۔شادی کی پیشکش سے انکار پر قتل ہونے والی عاصمہ رانی کے والد نے بیٹی کے قاتل کو معا ف کردیا

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 1218 کیسز آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے حکام نے میلبرن میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا عندیہ دے دیا۔ آسٹریلیا میں کورونا وائرس اب تک 999 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ یہاں اب تک اس موذی وباء کے 51 ہزار 243 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ادھر نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے 83 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں 82 کیس وباء کے گڑھ والے شہر آکلینڈ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی وباء سے صرف 26 اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ اب تک اس کے یہاں3 ہزار 464 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

شلپاشیٹی کی شوہرسے علیحدگی کی خبریں۔۔۔پڑوسی ملک کی فلم نگری سے بڑی خبرآگئی

FOLLOW US