Sunday January 19, 2025

بلوچستان میں دو دھماکے، سیکیورٹی فورسز کے4 اہلکار شہید 6 زخمی ہوگئے

کوئٹہ: بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں ہونے والے دھماکوں میں سیکیورٹی فورسز کے چار اہلکار شہید اورچھ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنچگور کے علاقہ گوارگو میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں ایک اہلکار شہید جب کہ زیارت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق گوارگو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور شہید اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے دوسرا حملہ زیارت میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، دھماکے میں 3 لیویز اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور لیوز حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کابل ائیرپورٹ کے قریب خود کش حملہ، ہلاکتوں کی تصدیق 13 افراد ہلاک، 3 امریکی فوجیوں سمیت متعدد زخمی

مینار پاکستان واقعے کے قصورواروں کو سزا ملنی چاہئیے،اگر کسی عورر کا لباس درست نہیں یا وہ بے لباس ہے پھر بھی مرد کو اسے ہراساں کرنے کا حق نہیں۔حافظ محمد طاہر اشرفی

اسلام میں موسیقی حرام ہے، طالبان نے عوامی مقامات پر موسیقی پر پابندی لگا دی

FOLLOW US