Sunday January 19, 2025

بیٹی کی پرورش کے لئے مرد کا روپ لے لیا کیونکہ۔۔ بیٹی کی پرورش کیلئے 36 سال تک مرد کا روپ دھارنے والی ماں کی کہانی

نئی دہلی: میری بیٹی شوہر کے انتقال کے بعد پیدا ہوئی جس کی پرورش کے لئے مجھے مرد بننا پڑا“ یہ الفاظ بھارت کی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایسی عورت کے ہیں جو صرف شادی کے 15 دن بعد ہی بیوہ ہوگئیں۔ اس وقت پیٹچیمل نامی خاتون کی عمر صرف 20 برس تھی۔ پیٹچیمل ایک ایسے معاشرے میں رہتی تھیں جہاں بد قماش مردوں کی اجاہ داری تھی جس کی وجہ سے انھیں مجبوراً مرد کا روپ اپنانا پڑا۔ بال کٹوائے اور نام بھی بدل لیا پیٹچیمل کٹونا ئکن پٹی نام کے گاؤں میں رہتی ہیں

پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے،شاہدخاقان عباسی نے اعتراف کر لیا

جہاں پدر شاہی نظام کی وجہ سے عورت کا گھر سے باہر نکلنا اور کام کرنا ممکن ہی نہیں تھا۔ پیٹچیمل کہتی ہیں کہ انھیں ہراسانی، طعنوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تب ہی انھوں نے اپنا اور اپنی بیٹی کا پیٹ پالنے کے لئے مرد کا روپ اپنانے کا فیصلہ کیا، پیٹچیمل نے نہ صرف اپنے بال مردوں کی طرح کٹوالئے بلکہ اپنا گاؤں چھوڑ کر اپنا نام بھی بدل لیا۔ عورت کے روپ میں واپس کیوں نہیں آنا چاہتی؟ 20 برس کی عمر سے مرد کا روپ اپنانے والی پیٹچیمل اب 57 برس کی ہیں اور ان کی بیٹی اب شادی شدہ ہیں لیکن پیٹچیمل اب بھی اپنی زنانہ شناخت میں واپس نہیں آنا چاہتیں کیوں کہ انھیں لگتا ہے کہ ان کی مردانہ شناخت نے ہی ان کی اور ان کی بیٹی کی عزت اور زندگی کی حفاظت کی اس لئے اب وہ مرتے دم تک مردانہ روپ میں رہنا چاہتی ہیں۔ انسان ہی انسان کا دشمن۔۔ ایک تلخ حقیقت پیٹچیمل کی داستان حیرت انگیز ضرور ہے لیکن اس میں ایک تلخ حقیقت بھی پوشیدہ ہے کہ انسان اپنے ہی بنائے ہوئے معاشرے میں دوسروں کے لئے زندگی اتنی مشکل کر دیتا ہے کہ انھیں اکثر پوری زندگی کے لئے اپنی شناخت حتیٰ کے جنس بھی تبدیل کرنی پڑتی ہے۔

عمران خان کی سیکورٹی کی زمہ داری پاک فوج کے سابق کمانڈو افسر نے سنبھال لی

اسمبلیاں تحلیل ہونے کا خدشہ ، کل شہباز شریف کیا کام کرنے والے ہیں ؟ اہم خبر

FOLLOW US