Thursday March 28, 2024

مسلمان ٹرک ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

متحدہ عرب امارات میں ٹرک ڈرائیور کی نوکری کرنے والا بھارتی مسلمان شہری راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں ملازمت کرنے والے مجیب چراتھڑی نے 12 ملین درہم تقریباً (60 کروڑ 66 لاکھ پاکستانی روپے) کا بگ ٹکٹ رافل جیت لیا۔ مجیب نے 22 اپریل کو یہ ٹکٹ خریدا تھا جس کا ڈرا عید کے دوسرے روز ہوا ۔ کروڑ پتی شہری کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں کی گئی اس کی دعائیں رنگ لائی ہیں۔ ” میں نے کبھی زندگی میں سوچا بھی نہیں تھا کہ کروڑ پتی بن پاؤں گا۔

میری گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہِٹ کیا گیا، شہباز گل

مجیب کا کہنا تھا کہ میرا تو بڑی مشکل سے گزارہ ہوتا ہے، اس رقم سے بہت سا قرضہ چکانا ہے، میں نے گھر کی تعمیر کیلئے جو قرضہ لیا تھا وہ بھی ادا کروں گا، اب میرے تمام معاملات سیدھے ہوگئے ہیں۔” ٹرک ڈرائیور مجیب کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے اور انہوں نے 1996 میں سعودی عرب سے نوکری کا آغاز کیا تھا۔ سنہ 2006 میں وہ متحدہ عرب امارات آگئے اور دہائیوں کی محنت کے بعد اب جا کر ان کی قسمت چمکی ہے۔

رجیم چینج کی سازش کے کرداروں کو سزا ملنی چاہیے۔ مراد سعید

سوشل میڈ یا پر بیٹوں کے حوالے سے پھیلائی گئی غلط فہمی پر جمائما خان کی وضاحت

FOLLOW US