Sunday January 19, 2025

میری گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہِٹ کیا گیا، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہےکہ ان کی گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہِٹ کیا گیا۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ میری گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہِٹ کیا گیا، یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا، قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ میں نے کل ہی کہا تھا کہ زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے ؟ کروا لیں، غداری نہیں کروں گا۔

کرپشن کے چارجز، حکومت کا فرح خان کو دبئی سے پاکستان لانے کا فیصلہ

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، میں آج قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے، یہ ہر قیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی سازش کے لوکل ہینڈلرز اور غداروں کو یہ پتہ ہےکہ خان اور اس کے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے انشاءللہ سب کو بے نقاب کریں گے۔ خیال رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔

رجیم چینج کی سازش کے کرداروں کو سزا ملنی چاہیے۔ مراد سعید

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ خانقاہ ڈوگرا کے قریب پیش آیا، گاڑی میں موجود افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں کسی دوسری گاڑی کے ملوث ہونےکے شواہد نہیں ملے، زخمیوں کو طبی امداد دے کرکچھ دیر میں اسلام آباد روانہ کر دیا جائے گا۔ ذرائع موٹروے پولیس کا بتانا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے پیش آیا۔

”حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز میانوالی سے کر رہا ہوں“ عمران خان نے عوام کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔

FOLLOW US