Saturday November 23, 2024

رجیم چینج کی سازش کے کرداروں کو سزا ملنی چاہیے۔ مراد سعید

سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کوایک دھمکی آمیز مراسلہ موصول ہوا، رجیم چینج کی سازش کے کرداروں کو سزا ملنی چاہیے۔ مراد سعید نے کہا کہ کمیٹی میں ساری چیزیں واضح ہوچکی ہیں، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نےاس کی تصدیق کی، امریکی سفارت کاروں سےملاقاتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کیوں ہوا کیونکہ عمران خان نے اڈے دینے سے انکار کیا تھا، عمران خان نے ابسلوٹلی ناٹ کہا تواس کے بعد سازش بنی گئی، یہاں پرارکان کوخریدنے کی منڈیاں لگیں۔

‘سیاسی اختلافات کو نفرتوں میں نہ بدلیں،معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا پیغام

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مراسلہ خود دیکھا جسے وہ بھیج چکے ہیں، سازش اور مداخلت کنفرم ہوچکی ہے، اب تو سوال یہ ہے کہ جو کردار بنے ان کو سزا دینی چاہیے، رکن اسمبلی کا حلف ہے کہ میں پاکستان کا حامی اور وفادار رہوں گا۔ شہباز شریف جو اس کا سازش مرکزی کردار ہےوہ کہتا ہے کہ ہم بھکاری ہیں، ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ امریکا سےڈرپ لگے ہوئے ہیں ہٹے توہم ختم ہوجائیں گے،

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہبازگل کی گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ ،ویڈیو سامنے آگئی

یہ حکومت ناجائز اور امپورٹڈ ہے، عوام کی طرف سےایک ہی آوازہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، اب یہ لوگ کسی کا سامنا نہیں کرسکتے، کوئی نادانی میں اس کاحصہ بن رہا ہے تواس کوآگاہ کررہا ہوں۔ کیا امریکی دفاعی تجزیہ کار نے وہی نہیں کہا جوعمران خان نے کہا، عمران خان کے دور میں ایک ڈرون حملہ نہیں ہوا، عمران خان نے تو کہا ہمارے لوگ اب نہیں مریں گے، عمران خان نے کہا کہ ہم آپ کےغلام نہیں ہیں، امریکا کیسے ہمیں ڈکٹیٹ کرسکتا ہے۔ عمران خان کی وجہ سے دنیا بھر میں 15مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف دن منایا جاتا ہے، پاکستان کافیصلہ اس کے22کروڑنے کرنا ہے، اب ان میرجعفروں اور میرصادق کو سزادینی ہے۔

وفاقی حکومت سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کونسا قدم اٹھانے جارہی ہے ؟ بڑ ا دعویٰ

FOLLOW US