مرد تو اکثر اپنی بیویوں کی شکایات کرتے نظر آتے تھے مگر یہ پاکستانی تو کچھ الگ ہی قسم کا شوہر ہے کیونکہ یہ بیگم کے پاؤں دھو کر پیتا ہے اور اس پانی کا نام” بیگم جوس” رکھا ہوا ہے۔اس شہری کا نام ہے رانا خرم جو کہ صبح ہوتے ہی سب سے پہلے اپنی بیوی عدیلہ کو کوئی اور کام نہیں کرنے دیتے بلکہ انہیں پوری عزت کے ساتھ صوفے پر بٹھا کر ان کے پاؤں دھوتے ہیں۔ اور پھر اسی پانی میں حسب ضرورت نمک ڈال کر پی جاتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ خوش ہوتے رہتے ہیں۔ اس خوشی کی وجہ یہ ہے کہ رانا خرم کا یہ دعویٰ ہے کہ جب وہ بیگم جوس پی لیتے ہیں
ان کی ساری تھکن اتر جاتی ہے۔ دفتر، گھر یا پھر باہر محلے میں مجھے کوئی کچھ بھی کہہ دے تو برا نہیں لگتا یہی نہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ اس جوس کو پینے سے مجھے تو کوئی بیماری بھی نہیں ہوتی۔ اب بس اس بات میں کتنی حقیقت ہے یہ تو اللہ پاک ہی بہتر جانتے ہیں۔ اس کے علاوہ رانا خرم تو بیوی کا اتنا کہنا مانتے ہیں کہ وہ انہیں کہتی ہیں کہ آپ ایک ٹانگ پر کھڑے ہو جاؤ اور اسی طرح چلو یا پھر دونوں ہاتھ اوپر کر کے کھڑے رہو، تو وہ ایسے ہی کرتے رہتے ہیں۔ اور تو اور اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ اپنی بیوی کی صحت کا بھی بہت خیال کرتے ہوئے ان کی ٹانگیں، پاؤں اور سر دباتے ہیں تاکہ ان کی تھکن اتر جائے اور انہیں اچھا محسوس ہو۔ اپنے آپ کو بیوی کا سب سے بڑا خدمت گزار کہنے والا یہ شخص گھر میں برتن بھی دھوتا ہے اور جھاڑو
بھی لگاتا ہے، یہ سب کام کر کے بقول انکے انہیں سکون ملتا ہے۔ آخر میں آپکو اس خوش قسمت بیوی کے بارے میں بتاتے ہیں کہ انکا کیا کہنا ہے
دورہ روس سے پہلے امریکا نے ہم سےاعلیٰ سطح پر رابطہ کیا تھا، شاہ محمود قریشی کا بڑا انکشاف
اس خدمت گزاری پر تو یہ عورت کہتی ہیں کہ میں نے تو انہیں بہت منع کیا مگر یہ منع نہیں ہوتے۔ شادی ہو کر جب میں آئی تو تب ہی کہہ دیا کہ آپ نے مجھے اپنی خدمت کرنے سے روکنا نہیں ہے اب مجھے تو لگتا ہے کہ جیسے میں انکا شوہر ہوں بیوی نہیں ہوں۔ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ہر انسان کی ایک فیملی ہوتی ہے اور وہ اسے بہت عزیز بھی ہوتی ہے، انسان کی ہمیشہ یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اسے خوش رکھے، مگر اس آدمی کو یہ سب کرنے پر گھر والے بہت ڈانٹتے اور سمجھاتے ہیں کہ نہ کرو یہ سب پر یہ مانتے نہیں۔
پشاور زلمی کے ایونٹ سے باہر ہونے پر وہاب ریاض اسٹیڈیم میں روپڑے