Sunday January 19, 2025

پشاور زلمی کے ایونٹ سے باہر ہونے پر وہاب ریاض اسٹیڈیم میں روپڑے

پاکستان سپر لیگ 7 کے پلے آف مرحلے کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست پر زلمی کپتان وہاب ریاض رو پڑے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کا 170 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کیا تھا۔ اسلام آباد سے شکست کے بعد پشاور زلمی کے ایونٹ سے باہر ہونے پر ٹیم کے کپتان وہاب ریاض دلبرداشتہ ہوکر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اسٹیڈیم میں ہی روپڑے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

نور مقدم کے قاتل کا عبرتناک انجام، ظاہر جعفر کال کوٹھری میں منتقل کر دیا گیا، کیا چیزیں والدہ کو دیدی گئیں؟

تصاویر اور ویڈیوز میں وہاب ریاض کو اسٹیڈیم میں سر جھکائے روتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کے پاس کھڑا اسٹاف ممبر کرکٹر کو دلاسہ دے رہا ہے۔ وہاب ریاض کی آبدیدہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہمت باندھی۔ ایک صارف نے لکھا معذرت چیمپئن لیکن دن اسلام آباد یونائیٹڈ کا تھا۔ ایک اور صارف نے وہاب ریاض کی روتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ لمحے مشکل ہوتے ہیں۔

دورہ روس سے پہلے امریکا نے ہم سےاعلیٰ سطح پر رابطہ کیا تھا، شاہ محمود قریشی کا بڑا انکشاف

نئی سوزوکی سوفٹ کی3 اقسام پاکستان میں متعارف، قیمت اتنی کہ سن کر ہی پاکستانیوں کے ارمانوں پر اوس پڑجائے

FOLLOW US