Sunday January 19, 2025

نکاح سے قبل جہیز میں لاکھوں روپے کے مطالبے پر سسرالیوں نے دلہے کی پٹائی کردی

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک دلہے کو اپنی ہی شادی میں مارا پیٹاجا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعے کو ریاست اتر پردیش کے علاقے غازی آباد کے ایک شادی ہال میں پیش آیا جہاں دلہے کے گھر والوں کی جانب سے نکاح سے قبل جہیز کی مد میں لاکھوں روپے کا مطالبہ کیا گیا جس پر پر دلہن کے گھر والوں نے دلہے کی پٹائی کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نکاح کی تقریب سے عین قبل دلہے کے والد نے مبینہ طور پر 10 لاکھ بھارتی روپے(23 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ بارات واپس لے جائیں گے ۔رپورٹس کے مطابق دلہن کے اہل خانہ پہلے ہی 3 لاکھ بھارتی روپے نقد اور ایک لاکھ روپے کی ہیرے کی انگوٹھی دے چکے تھے

شبلی فراز پر قاتلانہ حملہ

لیکن دلہا کے گھر والے پھر بھی مطمئن نہیں تھے۔دلہن کے گھر والوں نے دلہے کے گھر والوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے جس پر دلہن کے اہل خانہ اور مہمانوں کو غصہ آگیا اور انہوں نے دلہا کو مارا پیٹنا شروع کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کے اہل خانہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس شخص کی پہلے بھی 2،3 بار شادی ہوچکی ہے۔

بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی 20کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کس کو ووٹ ڈالا؟ ایسا انکشاف کہ پی ٹی آئی کارکن حیران پریشان رہ جائیں

https://twitter.com/viralvdoz/status/1472445638071619589?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1472445638071619589%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailyausaf.com%2Fviral-news%2Fnews-202112-131111.html

FOLLOW US