Sunday January 19, 2025

موبائل فون کی دنیا میں راج کرنے والا نوکیا3310پیٹ سے نکال لیا گیا 33سالہ شخص کے پیٹ میں فون کیسے پہنچا معلوم نہیں ہوسکا

وسوو: نوکیا 3310 ایسا موبائل فون ہے جو 2 دہائیوں سے لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے ویسے تو نوکیا نے 2005 میں اس کی فروخت ختم کردی تھی مگر 2017 میں اس کی نئی شکل میں واپسی ہوئی مگر کیا کوئی فرد اس موبائل فون کو نگل سکتا ہے؟. یورپی ملک کوسوو میں ایسا ہی حیران کن واقعہ پیش آیا پریسٹینا نامی شہر میں 33 سالہ شخص کے معدے سے ڈاکٹروں نے نوکیا 3310 کو نکالا حیران کن طور پر یہ موبائل فون 4 دن سے اس شخص کے معدے میں موجود تھا اور یہ معلوم ہی نہیں ہوسکا کہ اس نے کب اور کیسے اسے نگل لیا کامیاب آپریشن کے ذریعے اسے نکالنے والے ڈاکٹروں نے فیس بک پر اس فون کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جبکہ ایکسرے اور اینڈو اسکوپ تصاویر میں بھی اسے دیکھا جاسکتا ہے.

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش،سڑکیں تالاب بن گئیں،150فیڈر زٹرپ کرگئے

ڈاکٹروں نے اس موبائل فون کو معدے کو کاٹے بغیر نکالنے میں کامیاب حاصل کی اور اس کے لیے خصوص ڈیوائسز اینڈو اسکوپ کا استعمال کیا گیا اور 2 گھنٹے میں فون نکال لیا ڈاکٹروں کے مطابق اس عمل کے دوران کوئی پیچیدگیاں پیدا نہیں ہوئیں. متاثرہ شخص نے فون نگلنے کے بعد پیٹ میں درد کے باعث ہسپتال سے رجوع کیا تھا طبی ماہرین نے بتایا کہ بیٹری فون کا سب سے خطرناک حصہ ہوتا ہے جس کے پھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ نقصان دہ کیمیکلز کا اخراج بھی ہوسکتا تھاموبائل فون نکلنے کے بعد اب اس شخص کی حالت بہتر ہے.

گارڈ نے ویکسین کارڈ کے بغیر شرمیلا فارقی کو ریسٹورنٹ جانے سے روک دیا

اداکارہ اسرا بلگیچ2021 کی 100 خوبصورت خواتین کے لیے نامزد

FOLLOW US